آرمی چیف سے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ جنرل (ر)راحیل شریف کی ملاقات

Spread the love

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق آرمی چیف و اسلامی فوجی اتحاد کے کمانڈر اِن چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق آرمی چیف سے دہشت گردی کے خلاف بننے والے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ نے جنرل ہیڈکوارٹر راولپنڈی(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقائی امن واستحکام سمیت باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف نے علاقائی امن و سلامتی کیلئے اسلامی فوجی اتحاد کی کوششوں کو سراہا۔ذرائع کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے اور وفد کے شرکا دو روز تک پاکستان میں قیام کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی اور جنرل (ر) راحیل شریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کی سول و عسکری قیادت سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کی ملاقاتوں میں خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف اسلامی فوجی اتحاد کے اقدامات پر گفتگو ہوگی۔

Leave a Reply