آرمی چیف کا دبنگ اعلان، امریکہ کو اڈے دینے سے انکار

Spread the love

آرمی چیف دبنگ اعلان

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے بعد آرمی چیف نے صحافیوں

کے سوال کے جواب میں کہا ہے کہ اڈے امریکا کو دینے کا سوال آپ حکومت سے کریں، پھر کہا

اڈے نہیں دیں گے۔ گزشتہ روز پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا 8 گھنٹے طویل اجلاس ہوا جس

میں افغانستان سے امریکا کے انخلاء اور صورت حال کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی نے

بریفنگ دی اور آرمی چیف نے ارکان پارلیمنٹ کے سوالوں کا جواب دیا۔ ذرائع کے مطابق عسکری

حکام نے بریفنگ میں کہا کہ افغان مسئلے پر ہم بالکل نیوٹرل رہنا چاہتے ہیں، افغانستان میں کسی ایک

گروپ کی طرف نہیں جانا چاہتے، افغان عوام جس کو منتخب کریں، ہم وہاں گھسنا نہیں چاہتے، اب

افغانستان میں خانہ جنگی ہوسکتی ہے، پارلیمان فیصلہ کرے ہم نے کیا کرنا ہے۔ عسکری حکام نے

بتایا کہ چین اور امریکا کے معاملے پر کسی کیمپ میں نہیں، ہم نیوٹرل پالیسی پر عمل پیرا ہیں،

ماضی میں غلطیاں ہوئیں، افغان تنازع کے باعث 5 سے7 لاکھ پناہ گزینوں کی پاکستان آمد متوقع ہے،

افغان پناہ گزینوں کو سرحدی علاقوں تک محدود رکھا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس کے

بعد آرمی چیف سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا اس دفعہ کوئی اڈے تو نہیں دیں گے؟آرمی چیف نے

جواب دیا کہ یہ سوال حکومت سے پوچھیں، مجھ سے کیوں پوچھتے ہیں آپ۔اس کے بعد ہی آرمی

چیف نے کہا کہ اڈے نہیں دیں گے۔

آرمی چیف دبنگ اعلان

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply