آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا فرنٹیئر فورس رجمنل سنٹر کا دورہ

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس

رجمنل سنٹر کا دورہ کیا اور یادگار شہداء پر پھول چڑھائے۔ آئی ایس پی آر کے

مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پرلیفٹیننٹ جنرل عامر

عباسی کو کرنل کمانڈنٹ کے بیجزبھی لگائے۔ تقریب میں سبکدوش ہونے والے

کرنل کمانڈنٹ لیفٹینٹ جنرل غیور محمود اعوان سمیت حاضر سروس اور ریٹائر

افسروں و جوانوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید

باجوہ نے ملکی دفاع اور دہشت گردی کیخلاف جنگ میں فورس کے کردار کو

سراہا۔

Leave a Reply