آرمی چیف جاں بحق

نائیجیریا، فوجی طیارہ گر کر تباہ، آرمی چیف سمیت 11 افسرجاں بحق

Spread the love

آرمی چیف جاں بحق

ابوجہ(جے ٹی این آن لائن نیوز) نائیجیریا کی شمال مغربی ریاست کادونا میں فضائیہ کا ایک طیارہ گر

کر تباہ ہونے کے باعث اس میں سو ا ر نائیجیرین آرمی چیف ابراہیم عطاہرو سمیت تمام 11فوجی

افسران ہلاک ہو گئے ۔فوج کے ترجمان محمد یریما نے ایک بیان میں بتایا کہ عطا ہرو اور 10دیگر

افسران ابوجہ سے کادونا شہر جا رہے تھے جس کے دوران ان کا طیارہ کادونا میں بین الاقوامی ہوائی

اڈے کے نزدیک گر کر تباہ ہو گیا۔فوجی ذرائع نے بتایاجاں بحق ہونیوالے آرمی چیف کو 26جنوری

کو چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا ،حاد ثے کے وقت کا د ونا کے سرکاری دورے پر تھے۔

فضائیہ کے ترجمان ایڈورڈ گبکویت نے ایک الگ بیان میں کہا فوری طور پر حادثے کی وجہ کا پتہ

نہیں چل سکا ، نیز طیارے میں سوار دیگر افسران کی شناخت بھی ابھی تک سامنے نہیں لائی گئی ۔

نائیجیریا کے صدر محمدو بوحاری نے اس واقعے پر صدمے کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا انہیں ہوائی

حادثے پر شدید غم پہنچا ہے۔

آرمی چیف جاں بحق

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply