آرمی سکولوں میں قبائلی طلبا کیلئے مزید10سیٹوں کےاضافے کا اعلان

Spread the love

پشاور(جے ٹی این آن لائن) فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن کے وفد نے مرکزی صدر سعیداللہ قبائلی کی قیادت میں کور کمانڈرپشاور لیفٹننٹ جنرل شاہین مظہر محمو د سے ملاقات کی ۔

ملاقات کے دوران کورکمانڈر پشاور شاہین مظہر محمودنے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبائلی طلبا کو سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے

قبائلی طلبا کیلئے فری ایجوکیشن پروگرامز شروع کئے ہیں۔ طلباء کو سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین تعلیم بھی مہیاں کرینگے جبکہ فری ایجوکیشن فراہمی بھی یقینی بنائینگے۔

کوکمانڈر نے آرمی سکولوں میں قبائلی طلبا کیلئے مزید10سیٹوں کےاضافے کا اعلان بھی کیا

انکا مزید کہنا تھا فاٹا سٹوڈنٹ فیڈریشن کی تعاون سے ہر سال قبائلی طلبا کیلئے کوچنگ اکیڈمی کا انعقادبھی کیا جائیگاجس کے اخراجات اور کوچنگ اکیڈمی کیلئے اساتذہ کا بندوبست بھی فوج کریگی۔

انہوں نے کہا فروری کے آخر میں قبائلی اضلاع میں سپورٹس گالا کاانعقادبھی کیا جائے گا۔ آخرمیں قبائلی طلبہ نے کورکمانڈرکی تعاون پران کاشکریہ اداکیا۔

Leave a Reply