آرسی ای پی، 15 ممالک نےدنیا کا سب سے بڑا آزاد تجارتی اتحاد قائم کر لیا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آرسی ای پی

ہنوئی(جے ٹی این آن لائن نیوز)علاقائی جامع اقتصادی شراکت داری(آرسی ای

پی)کے15ممالک کے مابین معاہدے پراتوارکے روز دستخط کرکے دنیاکے سب

سے بڑے آزادتجارتی بلاک کا افتتاح کردیاگیاہے۔شریک ممالک میں ایسوسی ایشن

برائے جنوبی ایشیائی ممالک کے 10 ارکان اور چین،جاپان، جنوبی کوریا، آسٹریلیا

اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔ بحر الکاہل کے 15 ایشیائی ممالک نے دنیا کے سب سے

بڑے آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔ دستخط کی تقریب گزشتہ روز

ویتنام کے دارالحکومت ہنوئی میں جنوب مشرقی ایشیائی مما لک کی تنظیم آسیان

کے ایک ورچوئل اجلاس کے بعد ہوئی۔ علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے یہ معاہدہ

طے پانے میں آٹھ سال لگے۔ توقع ہے اس سے خطے کی 2.2 ارب آبادی مستفید ہو

گی۔ عالمی اقتصادی پیداوار کا ایک تہائی حصہ ان ممالک کا مرہون منت ہے۔ آر

سی ای پی نامی اس معاہدے سے ٹیکسوں میں کمی لائی جائے گی، تجارتی ضوابط

نرم کیے جائیں گے اور سپلائی چین میں بہتری پیدا ہو گی۔ تجارتی ضوابط

نرم کیے جائیں گے اور سپلائی چین میں بہتری پیدا ہو گی۔

آرسی ای پی

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply