0

آذربائیجان کا جے ایف تھنڈر طیاروں کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار

Spread the love

آذربائیجان جے ایف تھنڈر

اسلام آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) ارجنٹائن کے بعد آذربائیجان نے بھی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں

کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔آذربائیجان کے دفاعی اتاشی کرنل مہمان نوروزوو نے کہا

ہے کہ پاکستان سے جے ایف 17 طیاروں کی خریداری ہمارے ایجنڈے میں کلیدی نکتہ ہے۔پاکستان

اولین ترجیح ،طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان سے جدید ترین بلاک تھری جے

ایف 17 تھنڈر طیارے خریدنا چاہتے ہیں۔آذربائیجان کے دفاعی اتاشی نے کہا ہے کہ پاکستان اولین

ترجیح ہے، طیاروں کی خریداری کا جائزہ لے رہے ہیں۔ آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصاً

لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے۔کرنل مہمان نوروزوو کا کہنا تھا کہ

پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں۔

آذربائیجان فضائیہ اپنے اثاثوں خصوصاً لڑاکا طیاروں کی اپ گریڈیشن کیلئے سنجیدگی سے کوشاں

ہے۔کرنل مہمان نوروزوو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ فضائی قوت کو جدید خطوط پر استوار

کرنے کیلئے یکسوئی سے کام کر رہے ہیں ہیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply