آج 9 فروری 2021ء
=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے
خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9
مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ القلم کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،
صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-
=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=
حالات بتا رہے ہیں صورتحال انشاءاللہ تیزی سے بہتر ہو کر آپ کے حق میں ہو
رہی ہے، فکر مند نہ ہوں، مشکل وقت نکل چکا، اب حالات مختلف ہیں۔
=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=
اب آسانیاں ہی آسانیاں ہیں، انشاء اللہ حالات تیزی سے آپکے حق میں بدل سکتے
ہیں، خود کو ہر بندش سے آزاد سمجھیں تو بہتر رہے گا۔
=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=
ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے، جس خبر کیلئے بے قرار تھے وہ جلد
ملنے والی ہے، اللہ نے چاہا تو مالی حالات میں تبدیلی ہو سکتی ہے۔
=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=
کسی بھی مسئلے میں الجھے افراد کو غیبی مدد ملنے کا واضح امکان دکھائی دے
رہا ہے، بڑی ضرورت پوری ہو گی، گھر میں سکون رہیگا۔
=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=
فضول قسم کی سوچوں سے باہر آئیں، خود کو مصروف کریں زیادہ بہتر ہے۔ اس
وقت نماز پر توجہ اور ذکر الٰہی بھی کثرت سے کریں۔
=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=
پریشان بالکل نہ ہوں، حالات کافی حد تک بدل چکے ہیں، امید ہے جلد بڑی تبدیلی
میں آ سکتے ہیں، آپ کی توجہ ساری اس تبدیلی پر ہونی چاہیے۔
=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=
بہت وقت ضائع کیا، اب زندگی کا انداز بدلنا ہوگا، بڑے اہم فیصلے لینے کی اشد
ضرورت ہے اور دیر مت کریں، آگے چل کر اہم وقت کا سامنا ہے۔
=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=
کسی قانونی مسئلے کا شکار لوگ لاپرواہی سے کام لیں گے تو مشکل بڑھ جائے
گی۔ اسلئے معاملے کی نزاکت کو سمجھ کر فیصلہ کریں۔
=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=
آج کل آپ کو کسی کی پروا نہیں، صرف اپنے دل کی سُنے جا رہے ہیں جو غلط
ہے، آگے بڑھتے خطرات نظرآ رہے ہیں، خود کو سنبھالیں۔
=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=
اللہ پاک کا نام لیکر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، کامیابی ملنے گی، پریشانیاں تیزی
سے کم ہو رہی ہیں اور راستے بحکم اللہ بالکل صاف ہیں۔
=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=
آج خاص دن ہے، روزگار میں محنت کریں جس قدر بھی لگن سے کام کریں گے
اتنا بہتر رہیگا کیونکہ عطارد کا کام پیسہ دینا ہوتا ہے، وہ زائچہ میں ہے۔
=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=
خود کو اکیلا محسوس کر رہے ہیں، جیسے سب آپکا ساتھ چھوڑ گئے ہیں، مایوسی
چھائی ہے، مگر ایسا ہرگز نہیں، چند دنوں کے بعد بہتری آ جائیگی۔
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
آج 9 فروری 2021ء