آج 8 فروری 2021ء
=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے
خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9
مرتبہ دورد پاک اور 7 بار سورۃ والعصر کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ
العزیزسب خیر ہو گی-
=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=
آپکو جن معاملات میں ناکامی کا سامنا تھا اب صورتحال واضع تبدیلیاں آنا شروع ہو
جائیں گی اور اسکا اندازہ آج سے شروع ہو جائیگا، انشاء اللہ ۔
=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=
جو لوگ فضول سوچوں میں گرفتار ہیں اور دل و دماغ پر خوف طاری کر رکھا
ہے، وہ انشاءاللہ جلد نکلنے میں کامیاب ہو نگے کیونکہ آج زائچہ اچھا ہے۔
=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=
آج کا دن انشاء اللہ بڑا اچھا ہے، جو کام کافی کئی روز سے التواء کا شکار تھے،
اب وہ چلنا شروع ہو جائیں گے۔ کچھ رقم بھی ملنے کی امید ہے۔
=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=
بدلتے حالات پر جس قدر ممکن ہو گہری نظر رکھیں، جلد آسانیاں ملنا شروع ہو
جائیں گی۔ حالات انشاءاللہ آپ کیلئے اچھے نظر آ رہے ہیں۔
=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=
پریشانیاں کم اور کوئی اہم سلسلہ بننے کی امید ہے اور جہاں سے امید نہ تھی وہاں
سے رقم کا حصول ممکن ہو گا، انشاء اللہ ، صدقہ دیں-
=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=
صحت کا خیال رکھیں، تبدیلی کیلئے بھی خود کو تیار رکھیں، آپ کے حق میں سب
اچھا ہے کی بھی امید ہے بالکل بے فکر رہیں۔
=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=
آپکو آج ایک اہم فیصلہ کرنا ہے اور قدم اٹھانے میں دیر نہیں کرنی پہلے ہی کافی
وقت ضائع کر چکے ہیں، اپنوں سے اختلافات بھی کم کریں۔
=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=
ممکن ہے آپ کسی قسم کی بندش وغیرہ میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے کاموں
میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، صدقہ ضرور دیں، تاکہ مشکلات دور رہیں-
=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=
لالچی لوگ آپ کے بے حد قریب ہیں، کسی بڑے نقصان کا خطرہ بھی ہے اسلئے
انہیں دور کریں، کوشش کریں لین دین پر گہری نظر رکھیں۔
=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=
جس کام کیلئے کوشاں ہیں انشاءاللہ کامیابی ملنے کا موقع موجود ہے لیکن اولاد کے
حوالے سے لاپرواہی آپ کو مشکل میں ڈال سکتی ہے، خیال رکھیں۔
=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=
آپکی پوزیشن بے حد کمزور ہے، دل آپ کے قابو میں ہی نہیں، یہ آپ سے غلطی
پر غلطی کروا رہا ہے اسلئے فوری معاملات سنبھالیں۔
=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=
بد نظری کا خطرہ ہے اپنی نظر اتاریں، گوشت کا صدقہ دیں، نمائش سے بالکل باز
رہیں، آپکو اندازہ نہیں نظرِ بد لگانے والے آجکل بے حد قریب ہیں۔
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
آج 8 فروری 2021ء