آج 6 فروری 2021ء
=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے
خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9
مرتبہ دورد پاک اور 7 بار سورۃ ق کی پہلی 5 آیات کریمہ کا ورد کریں، صدقہ
دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-
=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=
اب حالات تیزی سے بدلیں گے، آپ ہر طرح کی تبدیلی کیلئے خود کو تیار رکھیں۔
اس وقت صورتحال کے مطابق قدم اٹھائیں تو زیادہ مناسب رہے گا۔
=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=
تبدیلی جلد متوقع ہے، امید ہے بحکم اللہ اچھی ہی ثابت ہو گی، ابھی صبر و تحمل
سے چلیں اور جو پردہ غیب سے ملے اس کو رکھ لیں۔
=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=
آپ جو سوچ رہے ہیں اور جو کچھ رہے ہیں، ایسا لگتا ہے جیسے خود پر بھروسہ
نہیں، فکر مند نہ ہوں، انشاءاللہ سب ٹھیک ہی رہے گا-
=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=
انشاءاللہ جلد ہی آپ کو لاحق پریشانی ختم ہو جائے گی، جو الٹی سیدھی سوچیں
دماغ میں چل رہی ہیں، اسکا حل صرف کثرتِ ذکر الٰہی ہے۔
=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=
آج کا دن آپ کیلئے بڑا اچھا ہے، آپ کی سوچ کے مطابق کوئی کام ہو سکتا ہے۔
بس اب دل کے معاملے پر خود کو قابو میں رکھنا ہوگا۔
=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=
جس طرف سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے اور جو بات تنگ کر رہی ہے، انشاء اللہ
وہ اب ختم ہوتی دکھائی دے گی۔ گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہوگی۔
=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=
آج مبارک دن ہے، بحکم اللہ آپکو وہ ملے گا جس کی تمنا ہے، آپ کی گھریلو ذمہ
داریاں بھی کافی حد تک کم ہونگی، خوشخبری مل سکتی ہے۔
=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=
کثرت سے توبہ کریں، خرابی دور کرنے کا وسیلہ بنے گا۔ جلد اپنی سطح پر واپس
آ جائیں گے، خود اپنے ہاتھوں سے نقصان کرنے سے گریز کریں۔
=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=
آج بحکم اللہ اچھا دن ثابت ہوگا، گھر میں سکون رہیگا، توکل سے کام لیں، یہ آپ
کے لئے سب سے ضروری ہے اور صدقہ دینا مت بھولیں۔
=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=
خانگی معاملات میں خرابی دور کرنے کیلئے ایک قدم پیچھے ہٹیں، ضد ختم کرنا
ہی بہتر ہیں۔ عزت میں کمی نہیں آئے گی بلکہ اللہ راضی ہوگا۔
=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=
جس مسئلے کو بہت زیادہ محسوس کر رہے ہیں حقیقت میں وہ ایسا ہے ہی نہیں،
دماغ پر بلاوجہ کا بوجھ ڈال رکھا ہے۔ اپنے روزگار پر توجہ دیں۔
=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=
کسی ایسے شخص کیساتھ دوبارہ تعلقات قائم نہ کریں جو پہلے دھوکا دے چکا ہے۔
ورنہ اس بار زیادہ نقصان ہو گا، گھر پر بھی خاص توجہ کی ضرورت ہے-
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
آج 6 فروری 2021ء