kundali jtnonline new

آج 4 فروری 2021ء، ستاروں کا احوال اور جتن کُنڈلی کا ردِ مشکلات وظیفہ

Spread the love

آج 4 فروری 2021ء

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ والناس کا ورد کریں، اپنے مرحومین اور دیگر

مومنین و مسلمان جو انتقال کر چکے ہیں ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی

کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=

کوشش انشاء اللہ کامیاب ہوگی، کافی دنوں سے جس مسئلے میں مبتلا تھے، اس

سے نکلنے کا بھی چانس موجود ہے۔ بس دل کو قابو میں رکھیں۔

=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=

نوکری میں تبدیلی کے خواہاں افراد جلد بازی نہ کریں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں

اور موجودہ کام پر توجہ دیں، اس میں بہتری کی امید بہت ہے۔

=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=

انشاء اللہ ایک بڑی مشکل اور پریشانی جلد دور ہو جائے گی اور ایک دلی مراد

بھی پوری ہو سکتی ہے، جو لوگ بیمار ہیں وہ صدقہ ضرور دیں۔

=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=

آپ اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا، فی الحال ملی جلی کیفیت

کا سامنا ہے، زیادہ کوشش کریں، انشاء اللہ رائیگاں نہیں جائے گی-

=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=

صورتحال انشاء اللہ دن بدن آپ کے حق میں بہتر ہورہی ہے، آپ جس بھی پریشانی

کا سامنا کررہے ہیں وہ غیبی انداز سے کم ہونا شروع ہو رہی ہے۔

=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=

تمام غیر ضروری کام چھوڑ کر صرف روزگار پر توجہ مرکوز کریں اور محنت

کریں، انشاء اللہ بڑی کامیابی کے امکانات روشن ہوتے نظر آتے ہیں۔

=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=

ایک اہم ذمہ داری کم ہورہی ہے، جس شخص سے خطرات محسوس ہو رہے ہیں۔

وہ بھی اللہ نے چاہا تو بالکل ختم ہو جائیں گے، بالکل فکر نہ کریں۔

=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=

مالی طور کافی پریشانی ہے، کسی جانب سے کوئی سلسلہ بنتا ہوا دکھائی بھی نہیں

دے رہا۔ ان حالات میں کثرت سے توبہ اور ذکر الٰہی کریں۔

=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=

پریشانی انشاء اللہ کم ہوگی، دماغ سے اس بات کو نکال دیں کہ آپ پر کسی قسم کا

کوئی اثر ہے۔ آپ بالکل آزاد ہیں۔ بس محنت و لگن کی اشد ضرورت ہے۔

=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=

جو لوگ کسی کیساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں، ابھی ایسا نہ کریں، حالات اس

معاملے میں آپ کے حق میں نہیں، اکیلے کام کرنا زیادہ مناسب ہے۔

=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=

جن امور میں مشکلات پیش آ رہی ہیں، اللہ کرے وہ عارضی ہوں، دل آپ کے بس

میں نہیں، اسلئے صورتحال زیادہ مناسب نہیں، توبہ کی ضرورت ہے۔

=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=

انشاء اللہ صورتحال دن بدن بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ پریشانی کم ہوگی، دوستوں کے

لئے اپنا دل صاف رکھیں، اس میں آپ اور آپ کے دوستوں کی بہتری ہے۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج 4 فروری 2021ء

Leave a Reply