kundali jtnonline new

آج 30اکتوبر2020ء، احوال ستاروں کا اور جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج 30اکتوبر2020ء

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

مصائب، مشکلات سے بچنے، بندشوں، بد نظری اور رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اول و آخر 9،9 مرتبہ دورد پاک اور پانچ بار سورۃ فاتحہ کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ سب خیر ہو گی-

=—= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—=

جنہیں روزگار سے متعلق کامیابی نہیں مل رہی وہ استخارے کی مدد سے جلیں۔

تاکہ رہنمائی مل سکے، زائچہ تو بے حد بہتر پوزیشن میں ہے۔ صدقہ بھی دیں-

=—= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—=

مشترکہ کاروبار کرنیوالے ابھی سرمایہ کاری نہ کریں بلکہ تھوڑا انتظار کریں

کیونکہ یہ مناسب وقت نہیں، دیگر الجھنوں کا شکار افراد صدقہ دیں-

=—= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—=

مجازی عشق و محبت کے چکر میں نہ پڑیں، یہ وقت ان باتوں کیلئے نہیں۔ صرف

روزگار کا خانہ مضبوط ہے۔ اس پر توجہ دیں، سب کچھ ٹھیک ہو جائیگا-

=—= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—=

اچھے وقت کی قدر کرنا سکھیں ورنہ پچھتائیں گے۔ اب پھر قسمت ساتھ دے رہی

ہے۔ اسکو اپنے ہاتھوں خراب نہ کریں۔ جو کام کرنا چاہتے ہیں شروع کردیں-

=—= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—=

گھر اور روزگار پر مکمل توجہ دیں، حالات کتنے خراب کیوں نہ ہوں، انہیں

سدھارنے کیلئے اللہ پاک پر پورا بھروسہ رکھیں، صدقہ و خیرات بھی دیں۔

=—= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—=

مزید محنت کریں، اپنا حق حاصل کرنے کیلئے بھی نہ گھبرائیں، اللہ پاک ساتھ ہیں

جو بھی پیشکش ہو اسے ضرور قبول کریں، سب کچھ بہتر ہوگا۔

=—= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—=

خود کو بار بار نظربد سے بچانے کیلئے آپ زیادہ بولنے سے پرہیز کریں کیونکہ

ایک وجہ یہ بھی ہے، توبہ اور اپنی اصلاح پر بھی توجہ دیں۔

=—= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—=

ازدواجی زندگی میں پریشان حال افراد کیلئے آج اچھا دن ہے، شریک حیات یا

شوہر کیساتھ نرمی و محبت سے پیش آئیں گھریلو ماحول پُر سکون ہوجائیگا۔

=—= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—=

مشکلات میں گھرے افراد ” یا وہاب یا مجیب 500 مرتبہ پڑھیں۔ انشاءاللہ مشکلات

سے نجات مل جائیگی۔ آج کئی معاملات میں آسانیاں ملنے کا بھی امکان ہے۔

=—= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—=

ماضی کو لے کر بیٹھنے کی نہیں موجود حالات و واقعات کو مد نظر رکھ کر

محنت کی ضرورت ہے، مالی مشکلات انشاءاللہ جلد ٹھیک ہوجائینگے۔

=—= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—=

کاروباری حضرات موجودہ اچھا وقت سے فائدہ اٹھائیں، سرمایہ کاری اور بلاک

رقم کی اوپسی ممکن ہے، نوکری پیشہ افراد کے حالات بھی بہتر ہونگے۔

=—= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—=

قابل اعتماد افراد پر ہی بھروسہ کریں۔ نیت صاف رکھیں۔ روزگار، کاروبار،

ازدواجی زندگی اور دوست احباب کیلئے اچھا سوچنا بھی عبادت ہے-

=—= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج 30اکتوبر2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply