21تا27 فرروی2021ء، تک آپکے ستاروں کا احوال؟، جتن کُنڈلی کا وظیفہ

آج 3 فروری 2021ء اور آپ کے ستارے، جتن کُنڈلی کا ردِ مشکلات وظیفہ

Spread the love

آج 3 فروری 2021ء

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بارسورہ کوثر کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز

سب خیر ہو گی-

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو اب حالات کے مطابق قدم اٹھانا ہوگا اور جلد بازی نہیں کرنی۔ اپنے غصے کو قابو کرکے رکھیں۔ یہ بہت سے معاملات خراب کر سکتا ہے۔ یہ آپ کو زبردست وارننگ ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو اندازے سے کام ہرگز نہیں کرنا۔ اس وقت شائد صورت حال ایسی بالکل نہیں ہے اور اپنے بھی ساتھ چھوڑ سکتے ہیں۔ اس لئے ہر معاملے کو بڑی باریکی سے لے کر چلنا اور حل کرنا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں آپ کو مالی طور پر تنگی کا سامنا ہو سکتا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ خاص طور پر دعا پر فوکس رکھیں اور پریشان نہ ہوں اللہ نے چاہا تو جلد ہی بہتری آ جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اس وقت زائچہ بلاک ہے۔ ایسی صورت حال پیدا ہو سکتی ہے کہ جس میں سمجھ میں نہیں آئے گا کہ آگے کس طرح قدم اٹھائیں۔ اس لءے بالکل بھی رسکی والے کام نہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کی مرضی کے مطابق کوئی بڑا کام بحکم اللہ ہو سکتا ہے اور پریشانی میں بھی ان شاءاللہ واضح کمی واقع ہو گی۔ آج کا دن ایک الجھن کے خاتمے کا بھی ہو سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ جس بھی طرف سے امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ لگتا تو نہیں کہ وہ پوری ہو، مگر اگر جائز ہو تو پھر دعا ہی تقدیر بدل سکتی ہے اور دعا کے لئے ضروری ہے آپ کی سچی توبہ۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ کو جو بھی پریشانی محسوس ہو رہی ہے۔ ان شاءاللہ اب اس کا حل قریب دکھائی دے رہا ہے۔ آپ دماغ سے ہر بات نکال دیں، سب کچھ جلد ٹھیک ہو جائے گا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
حالات تیزی سے پھر بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور جس بھی کام میں ہاتھ نہیں پڑ رہا تھا۔ اللہ نے چاہا تو اب آپ کی رینج میں ہوگا اور ایک سکون والی خبر ہو سکتی ہے، فوری۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
ان دنوں دماغ پر عجیب سی ٹینشن نے قبضہ کیا ہوا ہے اور خوف سا رہتا ہے جیسے ابھی کچھ ہونہ جائے۔ اس لئے ان حالات میں یاحی یاقیوم کاو رد کریں اور صدقہ بھی دیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کی مرضی کے مطابق تو ہر کام نہیں ہوگا۔ حالات سے سمجھوتا کرنا بھی سیکھیں۔ اس وقت تو جو مل رہا ہے۔ اللہ کا شکر ادا کرکے وہ رکھ لیں اور ناشکری نہ کریں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
جب تک اللہ پاک دوسرا کوئی سلسلہ نہیں بنا دیتے۔ آپ اپنی مرضی سے جلدی میں پہلے وہ سلسلہ بھی خراب مت کریں۔ انتظار کریں۔ ابھی صورت حال بالکل واضح نہیں ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ کو اس وقت جس طرف سے پریشانی آ رہی ہے۔ اس کا حل بھی ان شاءاللہ ساتھ ہی آئے گا۔ اللہ پاک خود فرماتے ہیں کہ بے شک ہر مشکل کے ساتھ آسانی ہے۔

آج 3 فروری 2021ء

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply