kundali jtnonline new

آج 28 ستمبر 2020ء کا دن جتن کُنڈلی کی نظر میں، سورۃ قلم کی آخری 2 آیات کا ورد

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج 28 ستمبر 2020ء

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج آپکو اپنی زبان پر قابو رکھنا ہوگا کسی غلطی کا اندیشہ ہے، آپکو اس میں بڑی

مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ آج صرف خاموشی سے روز گار دیکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

روزگار میں جو دشواریاں چل رہی تھیں وہ اب کافی حد تک ختم ہوتی دکھائی دے

رہی ہیں آج انشاءاللہ اس میں خوشخبری ہے اور کچھ رقم بھی ہاتھ لگے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک دوست مدد کو تیار ہوگا بہت ہی قریبی عزیز کی خرابی صحت کی اطلاع

بھی ملے گی، ایک معاملے کو لے کر غور و فکر ہو گا گھر پر توجہ درکار ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آپکی بڑی فکر ختم ہو گی ایک بند سلسلہ دوبارہ چلنے کی امید ہے کسی بھی

کام میں جو رکاوٹ آ رہی تھی وہ ختم ہونا شروع ہو جائی گی۔ اچھا دن ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ کیوں پریشان ہو رہے ہیں۔ اپنے سارے معاملات کو سپرد اللہ کر دیں وہ سب

ٹھیک کر دے گا، انشاءاللہ اور آپکو ہر مشکل سے نکالنے میں مدد گار ہوگا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپکی ایک پرانی کوشش اب کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے اور ساتھ ہی رقم کا

بھی بندوبست ہو سکتا ہے۔ آج کا دن گھریلو ماحول میں کشیدگی ختم کردے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا اور بڑا ہی اہم کامیابی دلانے والا دن ہے آپکو بڑی پریشانی سے نجات ملے

گی۔ خاص طور پر اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں بھی ضرور ملیں گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کسی چیز کے اثرات محسوس ہو رہے ہیں۔ آپ سورہ قلم کی آخری دو آیات صبح

شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں، ذرا اپنی اصلاح بھی کریں یہ ضروری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جو لوگ عرصہ دراز سے کسی مشکل کا شکار چلے آ رہے ہیں وہ اب اس سے

نکلنے میں کامیاب ہونگے۔ آج چھوٹی موٹی رقم کا حصول بھی آسان ہو رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

وراثتی امور میں جن مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا تھا وہ اب جلد دور ہونگی

امید ہے آپ کے حق میں کافی کچھ بہتر ہوگا، اپنوں کا ساتھ بھی برقرار رہیگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ اپنے دل کو قابو میں نہیں رکھ پا رہے وہ کسی مشکل میں پھنس سکتے

ہیں۔ اسلئے توبہ کر کے پیچھے ہٹ جائیں تو بہتر ہے، روزگار پر توجہ دیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بھی ایسا مسئلہ نہیں جو تنگ کر سکے آپ نے بلا وجہ اپنے سر کوئی بات

سوار کی ہوئی ہے سب اچھا ہے۔ جو کام کر رہے ہیں محنت کی ضرورت ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج 28 ستمبر 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply