kundali jtnonline new

آج 23 نومبر 2020ء کا دن، ستاروں کا احوال اور جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج 23 نومبر 2020ء

=—= خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب، مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں، رکاوٹوں کے خاتمے کیلئے اول و آخر 9 ، 9 مرتبہ دورد پاک اور پانچ بار آیت الکرسی کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاء اللہ سب خیر ہو گی-

=—= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—=

آج اہم دن، آپ تمام حالات پر گہری نظر رکھیں، جس کام کو کرنے کا ارادہ رکھتے

ہیں اسے کرنے میں صبر سے کام لیں اور مزید غور و فکر کریں۔

=—= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—=

آج آپکی اہم ضرورت پوری ہونے کا ہی نہیں جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس

کے ہونے سمیت ایک نئے کام سے متعلق خوشخبری ملنے کی بھی امید ہے۔

=—= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—=

قانونی معاملات میں گرفتار افراد انشاء اللہ ان سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور

نوکری کے متلاشی افراد کیلئے بھی آج اچھی خبر ملنے کا امکان ہے۔

=—= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—=

ذہنی اور معاشی سکون سے متعلق جلد اچھی خبریں ملیں گی تھوڑا صبر کریں،

کیونکہ صبر کا پھل میٹھا ہوتا ہے، فی الوقت نیا کام شروع نہ کریں۔

=—= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—=

کسی بھی دھوکا فراڈ سے بچنے کیلئے اجنبی افراد پر ہرگز بھروسہ مت کریں،

مالی حوالے اپنی مضبوطی کیلئے زبان بندی کو ہی ترجیح دیں۔

=—= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—=

ان تمام معاملات کا دوباہ سے جائزہ لیں تاکہ جس جگہ غلطی کا احتمال ہے بھی تو

ختم ہوجائے اور پریشانی لاحق نہ ہو، کامیابی کیلئےغلطی دور کرنا لازمی ہے۔

=—= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—=

بدنظری کا اثر صاف واضح ہے کیونکہ جس کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں رکاوٹوں کا

سامنا کرنا پڑتا ہے، روزانہ 7 بار ناد علی کبیر کا ورد معمول بنا لیں۔

=—= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—=

ناجائز طریقے سے رزق کے چکر میں گرفتار خود پر ظلم نہ کریں، زائچہ کسی

بڑے نقصان کا اشارہ کر رہا ہے، نیت صاف رکھیں اور صدقہ بھی دیں-

=—= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—=

لالچ بُری بلا ہے اپنے معاملات ٹھیک کریں ورنہ پریشانیاں گھیرلیں گی، رکاوٹوں

کی وجہ اللہ تعالیٰ پر توکل کی کمی اور انسانوں سےتوقعات کی وابستگی ہے-

=—= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—=

بیک وقت دو مقامات پر کام کرنے کا چانس مل سکتا ہے، نئے کام کی ابتداء کیلئے

بھی آج مناسب وقت ہے اور زائجہ مکمل حق میں ہے۔ صدقہ دیکر مضبوط بنائیں-

=—= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—=

صحت اور اولاد کے حوالے سے اپنے کردار پر مکمل توجہ دیں، لاپرواہی مشکل

میں مبتلا کر سکتی ہے۔ آج کا دن اہم ہے، مگر کوئی رسک ہرگز نہ لیں۔

=—= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—=

غیر یقینی کیفیت میں کوئی کام نہ کریں، جب ہر چیز بہتر اور جائز لگے اس کام

میں ہاتھ ضرور ڈالیں، آج دن قدرے آزمائشی ہے۔ صدقہ ضرور دیں-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالوکریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج 23 نومبر 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply