kundali jtnonline new

آج 21 ستمبر 2020ء کا دن، آپ کے ستارے کیا کہتے ہیں جانیں جتن کُنڈلی کیساتھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج 21 ستمبر 2020ء

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

حالات کسی بھی طرف کروٹ لے سکتے ہیں خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں،

آج آپ صرف ضروری کاموں پر توجہ دیں۔ اسوقت مالی بہتری ہو سکتی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

جو لوگ کسی بھی مسئلے کا شکار ہیں وہ دو یوم میں انشاءاللہ اس سے نکلنے

میں کامیاب ہونگے۔آج ضرورت پوری ہوتی دکھائی دے رہی ہے فکر نہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں سے آپ نے امید لگا رکھی تھی اللہ نے چاہا تو اس پر پورا اتریں

گے۔ آج سے آپکی ایک ذمہ داری بھی کم ہونے جا رہی ہے فکر نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی مشکل میں گرفتار ہیں وہ انشاءاللہ آج کسی بھی وقت اس سے

نکلنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ آج اچانک چھوٹی رقم بھی مل سکتی ہے.

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ بالکل نہیں، سب آپ کا وہم ہے۔ آپ صرف اپنے

کام پر توجہ دیں۔ ان دنوں مالی خانہ کھلا ہوا ہے۔ پیسہ آ سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کسی بھی کام میں ہاتھ ڈالیں تو اسکو اچھی طرح چیک کر لیں اس کے بغیر

ایسا کرنا بے حد مشکل ہے۔ کچھ مخالفین بھی آپ کے سر پر سوار ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج خوبصورت دن ہے آپ کیلئے کوئی اہم خوشخبری ہے اور جس بھی مقصد

کیلئے قدم اٹھائیں گے کامیابی ملے گی۔ آج کا دن روزگار کیلئے بھی اچھا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

راہ چلتے مشکل گلے میں نہ ڈالیں، عقل سے کام لیں اور جس بھی بات کو زبان

سے نکالیں نہایت سوچ سمجھ کر ہی نکالیں۔ مخالفین سے ہوشیار رہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آج آپکو اپنے لئے ایک بڑا آسان راستہ دکھائی دیگا حالات بڑی خوبصورتی سے

آپ کے حق میں ہو رہے ہیں۔ پرہیز گار افراد کیلئے خوشیاں ہی خوشیاں ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

جن لوگوں نے نیا کام شروع کرنا ہے ضروری کریں اچھا وقت ہے۔ کامیابی

ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ بس بہتر ہے اپنی رقم اپنے ہاتھ میں لازمی رکھیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

بدلتے حالات میں اب آپ کیلئے کافی کچھ ہے، آپ اللہ پاک کا نام لے کر اس میں

سے بہت کچھ تلاش کر سکتے ہیں، آج کا دن انشاءاللہ مدد گار ثابت ہو گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اپنے اخلاق کو اچھا کر لیں تو سب کچھ اچھا ہو جائیگا آپ صرف اسی وجہ سے

مار کھا رہے ہیں۔ آجکل اندرون خانہ آپکی مخالفت بھی جاری ہے، خیال رکھیں۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج 21 ستمبر 2020ء

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply