kundali jtnonline

آج 2 فروری 2021ء اور آپ کے ستارے، جتن کُنڈلی کا ردِ مشکلات وظیفہ

Spread the love

آج 2 فروری 2021ء

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار کلمہ طیبہ کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ العزیز

سب خیر ہو گی-

=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=

جن امور میں دشواریاں حائل ہیں، وہ صرف توبہ سے ہی ختم ہو سکتی ہیں، آپ کی

ضد معاملات میں حائل خرابیاں ٹھیک نہیں ہونے دے رہی، اس پر ضرور سوچیں-

=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=

آپ اپنے معاملات میں استخارے سے مدد لیں، بغیر توکل کسی کام میں ہاتھ مت

ڈالیں ورنہ نقصان ہوگا، مخالفین بھی سرگرم عمل نظرآتے ہیں، ہوشیار رہیں۔

=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=

آج صورتحال نازک، عجب سی ٹینشن حاوی ہے۔ کسی کام میں دل نہیں لگ رہا، ان

حالات میں تو ذکر الٰہی کریں، صدقہ دیں اور اپنوں کا خاص خیال رکھیں-

=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=

جلد بازی میں کئے گئے کام اور فیصلے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، اسلئے آج

جو بھی قدم اٹھائیں نہایت سوچ سمجھ کر اٹھائیں، انہی میں آپ کی بہتری ہے-

=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=

اسوقت کسی معاملے کو اپنی انا کا مسئلہ نہ بنائیں، عزت اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں

ہے، اسلیے اسی کے سامنے جھک جائیں اور ٹوٹتے گھر کو بچا لیں-

=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=

جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں، انشاء اللہ جلد نکل جائیں‌ گے، نیت صاف رکھیں،

ابھی حالات بہتر نہیں، اسلئے محتاط ہو کر ہی چلنا بہتر ہوگا۔

=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=

جس جانب سے خطرہ محسوس ہو رہا ہے، اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں ایسا کچھ

نہیں ہوگا جب تک نیت صاف ہے، آج سخت معاملے میں نرمی ہونے کی امید ہے۔

=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=

بندش یا جادو ٹونے وغیرہ کے اثرات نہیں، اللہ کے حکم کے بغیر کوئی کسی کا

کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔ اسلئے اپنے دماغ سے ہر طرح کا وہم نکال کر پھینک دیں۔

=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=

جو لوگ کسی قسم کا لین دین کرنے جا رہے ہیں وہ اچھی طرح سوچ لیں، جلد

بازی نقصان دہ ہے اور یہ وقت اس کیلئے مناسب نہیں، صبر سے کام لیں-

=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=

کوئی بھی مسئلہ ہے تو سر پر سوار مت کریں، بات کرنے سے ہی بات بنتی ہے،

اللہ سے کیلئے بھی دعا کریں، وہی آسانیاں پیدا کرنیوالا ہے، توکل سے چلیں۔

=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=

بدلتے حالات میں کافی کچھ ہے۔ فکر مند نہ ہوں، انشاء اللہ اچھا ہی ہوگا، بہت جلد

آپ کی ایک بڑی ضرورت بھی پورے ہونے کا امکان ہے، بس صدقہ دیں-

=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=

اپنی صحت کا صدقہ ضرور دیں، اس وقت حالات قدرے ٹینشن والے لگ رہے ہیں۔

آپ ہر وقت یاحیٰ یا قیوم کا ورد جاری رکھیں، انشاء اللہ سب بہتر ہو جائیگا-

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج 2 فروری 2021ء

Leave a Reply