آج 13 فروری 2021ء
=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–
دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے
خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9
مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ واقعہ کی پہلی پانچ آیات کریمہ کا ورد کریں،
صدقہ دیں، انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-
=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=
کئی دنوں سے جاری ٹینشن انشاءاللہ اب کم ہوجائیگی، آپ کی ایک پرانی خواہش
بھی پوری ہو سکتی ہے۔ اس وقت تبدیلی کے اشارے بھی مل رہے ہیں۔
=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=
مکمل توکل رکھیں، گھبرانے کی ضرورت نہیں، اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں
تاکہ کامیابی حاصل ہو، اولاد سے لاحق پریشانی بھی کم ہو گی۔
=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=
پریشانی میں گرفتار افراد انشاء اللہ آج اس سے نکلنے میں کامیاب ہونگے اور
مقدمہ، انکوائری میں پھنسے افراد بھی ان سے نکل آئیں گے۔
=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=
ان دنوں گھر پر خاص توجہ دیں، کسی بھی معاملے میں درگزر سے کام لیں گے
تو زیادہ بہتر ہوگا، تاکہ کسی بڑے نقصان سے بچ سکیں۔
=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=
جو لوگ کئی دنوں سے تنگ کر رہے ہیں انشاءاللہ اب خود ہی پیچھے ہٹ جائیں
گے، ایک ایسا سلسلہ بھی سامنے آ سکتا ہے جو شاندار ثابت ہوگا۔
=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=
جس مسئلے کو لیکر پریشان ہیں اس میں کوئی بڑا خطرہ نہیں، صرف وہم ہے۔ بس
آج ہر ممکن اپنے معاملات دیکھیں اور روزگار پر توجہ دیں۔
=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=
اچھے بُرے کی تمیز کریں آپ کو اندازہ بھی ہوگا کوئی آپ کیساتھ کیسے چل رہا
ہے۔ اسوقت تو آپ خود غلط سمت سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=
مشکل انشاءاللہ کسی وقت بھی ختم ہو سکتی ہے، آپ کی جان کو سکون نصیب ہو
گا، اپنوں سے دوری والا ستارہ حرکت میں توجہ ضرور دیں۔
=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=
انشاء اللہ کسی طرف سے جلد فائدے کی خبر ممکن ہے، جس طرف سے کوئی
مسئلہ تنگ کر رہا تھا، وہ بھی دور ہوجائیگا، اچھی خبریں ملیں گی۔
=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=
جہاں سے توقع نہیں تھی وہاں سے فائدہ حاصل ہوگا، جن سے امید تھی وہ چکر
دے جائینگے۔ آج کا دن بڑا غیر متوقع فیصلوں کا ہو سکتا ہے۔
=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=
آج اچھا دن رہیگا، ایک پرانی آرزو پوری ہونے کا امکان اور توقع سے زیادہ
بہتری متوقع ہے، جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں۔ وہ ایسا کر سکتے ہیں۔
=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=
خواتین اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں، صدقہ دیں۔ مرد حضرات کوغیر متوقع
طور پر آج کسی کام کی پیشکش ہو گی، نیا مالی سلسلہ بن سکتا ہے۔
=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
آج 13 فروری 2021ء