مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آج 12 فروری 2021ء کے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آج 12 فروری 2021ء

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ القدر کا ورد کریں، اپنے مرحومین سمیت دیگر

انتقال کر جانیوالے مومنین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کریں، صدقہ دیں،

انشاء اللہ العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=

بدلتے حالات پر بار بار گہری نظر رکھیں، چونکہ اسوقت تمام ستارے اپنی پوزیشن

تبدیل کر رہے ہیں۔ اسلئے زندگی میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔

=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=

جو کسی معاملے میں پریشان ہیں، آج انکو انشاءاللہ اس سے نکلنے کی خوشخبری

ملنے سمیت کچھ رقم بھی غیر متوقع ذریعے سے ہاتھ لگ سکتی ہے۔

=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=

خانگی معاملے سے جسقدر ممکن ہو دور رہیں، چند دن خاموشی اختیار کریں، تاکہ

جو سخت وقت ہے وہ نکل سکے۔ آپ کی بہتر حکمت عملی درکار ہے۔

=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=

آج ایک پریشانی کیساتھ ساتھ گھر میں جاری کشیدگی بھی کم ہوگی۔ اپنی صحت پر

خاص توجہ دینے کی اشد ضرورت بھی ہے، اس ضمن میں صدقہ دیں۔

=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=

جس طرف امید لگائے بیٹھے ہیں، وہ پوری ہوگی، ایک بڑی رکاوٹ بھی دور ہو

سکتی ہے۔ صورتحال آج بڑی اچھی ہی جا رہی ہے۔

=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=

نیا کام شروع کرنیوالے اب اللہ پاک کا نام لیکر ابتداء کر سکتے ہیں، جس بھی

طرف سے خطرات تھے۔ وہ کم ہونے کی امید ہے۔

=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=

جو کام کل تک مشکل تھا، اللہ نے چاہا تو آج اس میں آسانیاں پیدا ہونگی، ایک بڑی

رکاوٹ غیر متوقع انداز سے ہٹ جائیگی، فکر مند نہ ہوں۔

=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=

کل تک بیکار کوشش آج آپ کو کامیابی سے ہمکنار کریگی، کافی دنوں سے ایک

ٹینشن نے تنگ کیا ہوا تھا، وہ انشاء اللہ جلد ختم ہو جائیگی۔

=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=

اولاد سے متعلق ان کی مرضی کے مطابق کوئی بڑا فیصلہ لینا پڑ سکتا ہے، ذاتی

پوزیشن کمزور ہے، روزگار میں سنبھل کر چلنے کی ضرورت ہے۔

=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=

بار بار ذاتی زندگی میں مداخلت کرنیوالے شخص کو روکنا ضروری ہے، اسوقت

اپنے مال و عزت دونوں کی حفاظت کریں۔

=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=

مالی معاملات میں آئی خرابیاں انشاءاللہ دور ہونا شروع ہو جائیں گی اور آپ کی

منشاء کے مطابق ایک بڑا کام بھی ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=

ابھی کسی قسم کا لین دین مت کریں، نقصان کا اندیشہ ہے۔ مناسب وقت کا انتظار

کریں۔ وقت مناسب ہوگا تو انشاءاللہ اس کے مطابق فیصلہ ہو جائیگا۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج 12 فروری 2021ء

Leave a Reply