مئی23 تا مئی29 تک آپکے ستاروں کا احوال، جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

آج یکم فروری 2021ء کا دن کیسا؟ جتن کُنڈلی کا خصوصی وظیفہ

Spread the love

آج یکم فروری 2021ء

=—= آج کیلئے خصوصی وظفیہ =—=
—–

دشواریوں، مصائب اور مشکلات سے بچنے، بدنظری، بندشوں اور رکاوٹوں کے

خاتمے کیساتھ ساتھ مخالفین کے شر سے محفوظ رہنے کیلئے اول و آخر 9 ، 9

مرتبہ دورد پاک اور سات بار سورۃ فاتحہ کا ورد کریں، صدقہ دیں، انشاءاللہ

العزیزسب خیر ہو گی-

=—–= برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل =—–=

حالات کی خرابی میں آپ کی کافی ذمہ داری ہے کہ آپ اللہ پاک کا نام لے کر تمام

حالات کا از سر نو جائزہ لیں اور فوری غلطیوں کی اصلاح کریں۔

=—–= برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی =—–=

کچھ معاملات خراب ہیں مگر اللہ نے چاہا تو کسی قسم کا کوئی بڑا خطرہ نہیں ہوگا۔

بس آپ اپنی سمت درست رکھیں، اس میں ہی گڑبڑ دکھائی دیتی ہے۔

=—–= برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون =—–=

آپکو اندازہ نہیں حالات کس قدر نازک ہیں، بات سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارے

سے مدد لے لیں، اس طرف چلیں جہاں پر آپکو قدرتی مدد حاصل ہو گی۔

=—–= برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی =—–=

کسی کام کو شروع کرنے سے قبل اچھی طرح تحقیقات کرلیں اندیشہ ہے جلد بازی

میں کوئی خرابی پیدا نہ ہو جائے اسوقت غلطی نقصان دہ ہو سکتی ہے۔

=—–= برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست =—–=

اپنی عزت کی فکر نہ کریں بس عاجزی اختیار کریں، عزت تو ساری میرے اللہ

پاک کے پاس ہے، اس عمل سے کئی معاملات خرابی سے بچ سکتے ہیں۔

=—–= برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر =—–=

جو لوگ کسی معاملے کو سر پر سوار کئے ہوئے ہیں وہ اللہ پاک پر بھروسہ کریں

حکمت عملی سے چلیں اللہ نے چاہا تو اس سے ضرور نکل جائیں گے۔

=—–= برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر =—–=

آج ہر معاملے پر اچھی طرح غور کریں پھر کسی فیصلے پر پہنچیں، دل کے

ہاتھوں مجبور ہو کر کوئی قدم نہ اٹھائیں، بڑے نقصان کا خطرہ موجود ہے۔

=—–= برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر =—–=

ایک اہم مسئلے میں بڑی پیشرفت ہو سکتی ہے انشاء اللہ بڑے بوجھ سے نجات

ملنے اور کسی جانب سے کچھ رقم بھی ملنے کی امید ہے۔

=—–= برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر =—–=

ایک طرف سے امید ہے کوئی پریشانی نہیں، آپ نے بلاوجہ ٹینشن لے رکھی ہے۔

اللہ کا نام لیکر بس اپنے مقصد کی جانب پیش قدمی شروع کریں۔

=—–= برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری =—–=

آپکو موجودہ صورتحال کا شاید اندازہ نہیں کہ کس طرف قدم اٹھائیں، استخارے کی

مدد سے چلیں اور غصہ تو بالکل بھی نہ کریں۔

=—–= برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری =—–=

جو لوگ کسی مشکل میں ہیں وہ یاحی یا قیوم کا کثرت سے ورد کریں، جلد مشکل

سے باہر نکل آئیں گے اور آج رقم کا کوئی سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

=—–= برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ =—–=

عزت وقار میں اضافہ ہوگا، انشاء اللہ، بس تمام وہ پرانے معاملات ختم کر دیں جو

عرصہ سے چلے آ رہے تھے معاف کریں، خود بھی غلطیوں کی معافی مانگیں۔

=—–= قارئین =-: ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں
=—–=ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )

آج یکم فروری 2021ء

Leave a Reply