آج یوم یکجہتی کشمیر، شہدائے حریت کو خراج عقیدت، ایک منٹ کی خاموشی

آج یوم یکجہتی کشمیر، شہدائے حریت کو خراج عقیدت، ایک منٹ کی خاموشی

Spread the love

اسلام آباد، مظفر آباد (جے ٹی این آن لائن نیوز) آج یوم یکجہتی کشمیر

پاکستان، آزاد اور مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کو یوم یکجہتی

کشمیر منایا جارہا ہے، پاکستان بھر میں عام تعطیل ہے، کشمیر یوں سے اظہار

یکجہتی کیلئے ملک بھرمیں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور مطالبہ کیا

جا رہا ہے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے عالمی برادری اپنا مثبت کردار ادا کرے،

کشمیر ڈے کے موقع پر ملک بھر میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری اور مذہبی

تنظیموں کی جانب سے کشمیری مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے

جلوس اور ریلیاں نکالی جارہی ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں 5 فروری کو

کشمیریوں سے تاریخی اظہار یکجہتی کررہی ہیں، طویل انسانی ہاتھوں کی زنجیر

یں بنائی جارہی ہیں جس میں تمام جماعتوں کے کارکن، سماجی تنظیمیں، تاجر

برادری وکلاء سکول و کالج کے طلبہ سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک ہیں اور

بھارتی مظالم کیخلاف احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں، مختلف اجتماعات میں

کشمیر کی آزادی اور امت مسلمہ کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی جا

رہی ہیں۔

=–= یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں یوم یکجہتی کشمیر،بھارت پریشان

گذشتہ روز ایوان صدر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے

خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت کو یہ غلط فہمی ہے وہ

کشمیریوں کو ان خوداردایت کے جا ئز حق سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے محروم کرنے

میں کامیاب ہو جائےگا، لیکن ایسا ہو سکا اور نہ ہی ہو سکے گا، بھارت کو اس

کے مذموم مقا صد میں ہمیشہ ناکامی ہو گی، آج کشمیریوں کے بنیادی حقو ق

غصب کرنیوالے ہندوستان کا چہرہ، عالمی برادری کے سامنے پوری طرح بے

نقاب ہو چکا ہے، بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی

حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں نے وہاں کی نام نہاد جمہوریت کی قلعی کھول دی

ہے-

=–= عالمی برادری سے ایک ہی مطالبہ مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل

عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں

ڈھائے جانیوالے انسانیت سوز مظالم کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے اس پر زور دے کہ

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بلاجواز طورپر جاری مسلسل محاصرے کو فی الفور

ختم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ بند، کمیونیکیشن بلیک آ

ؤٹ، نقل و حرکت اور پرامن اجتماعات پر عائد پابندیوں ختم کرے، اقوام متحدہ کی

نگرانی میں آزادانہ و شفاف استصواب رائے کے ذریعے اقوام متحدہ کی سلامتی

کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت دیا جائے-

=–= ہم کشمیریوں کیساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے، پاکستان

ہم بھارتی مظالم کا شکار نہتے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور ان پر

ڈھائے جانیوالے ظلم کیخلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ کشمیریوں کیساتھ اظہار

یکجہتی اس وقت تک مکمل نہیں ہو سکتا جب تک اس امر کو یقینی نہ بنایا جائے

کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی اقواج کے ہاتھوں روزانہ کی بنیاد پر

ان کے بنیادی حقوق کی پامالی کا خاتمہ نہیں ہوتا، یہ اظہارِ یکجہتی اس وقت تک

نامکمل ہے جب تک بین الاقوامی برادری کی جانب سے کشمیریوں کیساتھ حق

خودارادیت کی فراہمی کا وعدہ ایفا نہیں ہو جاتا-

= قارئین =ہماری کاوش پسند آئی ہو گی،اپ ڈیٹ رہنے کیلئے ہمیں فالو کریں

ڈیڑھ سال قبل 5 اگست 2019ء کو بھارت نے جب مقبوضہ جموں و کشمیر میں

غیر آئینی اور یکطرفہ اقدامات اٹھائے تو اسے یہ غلط فہمی تھی کہ کشمیری انہیں

قسمت کا لکھا سمجھ کر قبول کر لیں گے۔ افسوسناک امر یہ ہے عالمی سطح پر

مذمت کے باوجود بھارت نے اپنی روش تبدیل نہیں کی، بھارت آج ایک طرف غیر

قانونی طورپر اپنے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے غیرقانونی طورپر

تناسب میں تبدیلی کے ذریعے غاصبانہ تسلط کو طول دینے کی کوشش کررہا ہے

تو دوسری جانب اس کی سیاسی و عسکری قیادت پا کستا ن کیخلاف مسلسل زہر

اگل رہی ہے۔ یورپی یونین ڈس انفولیب کی رپورٹ پاکستانی موقف کی توثیق کرتی

ہے ۔ جب بھارتی قابض افواج کے ہاتھوں لاکھوں کشمیریوں کی نسل کشی کا خطرہ

لاحق ہو تو عالمی برادری صورتحال سے نظریں نہیں چرا سکتی، یہ حقیت ’جینوا۔

سائیڈ۔واچ‘ جیسے غیرجانبدار مبصرین بیان کر رہے ہیں، اس سے متعلق ’الرٹ‘

بھی جاری ہو چکا ہے، تاہم عالمی برادری کا کوئی بھی ردعمل اسوقت تک موثر

ثابت نہیں ہو گا جب تک ہندوستان کو انسانیت کیخلاف ان سنگین جرائم کا ذمہ دار

نہیں ٹھہرایا جاتا، جب تک کشمیریوں کو ” خودارادیت “ کا ان کا جائز حق نہیں

دلایا جاتا۔

آج یوم یکجہتی کشمیر

Leave a Reply