آج یوم پاکستان، عنوان ایک قوم ایک منزل، فورسز پریڈ 25 مارچ کو ہوگی

آج یوم پاکستان، عنوان ایک قوم ایک منزل، فورسز پریڈ 25 مارچ کو ہوگی

Spread the love

اسلام آباد،راولپنڈی (جے ٹی این آن لائن پاکستان نیوز) آج یوم پاکستان 2021ء

ملک بھر میں یوم پاکستان آج 23 مارچ منایا جا رہا ہے، وفاقی دارالحکومت سمیت

ملک بھر میں مختلف تقریبات کا انعقاد جاری ہے، تمام سرکاری اور نجی عمارتوں

پر سبز ہلالی پرچم لہرارہا ہے، دن کا آغاز نماز فجرکے بعد ملک و ملت کی

سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا جبکہ اسلام آباد میں 31 اور

صوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی- کراچی میں بابائے

قوم قائد اعظم محمد علی جناحٌ اور لاہور میں شاعر مشرق علامہ محمد اقبالٌ کے

مزارات پر حکومتی، عسکری سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی جانب سے

حاضری دینے، فاتحہ خوانی کرنے اور مزاروں پر پھولوں کی چادریں چڑھانے کا

سلسلہ جاری ہے۔

=–= پاکستان ڈے پریڈ ری شیڈول کرنے کا سبب بارشیں، خراب موسم
————————————————————————————-

یوم پاکستان کے موقع پر آج ہونیوالی پریڈ کا شیدول تبدیل کر دیا گیا ہے، پاک فوج

کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ یوم

پاکستان کی پریڈ بارشوں کے باعث موسم خراب ہونے کی وجہ سے 2 روز کے

لیے ملتوی کی گئی ہے۔ 23 مارچ کی پاکستان ڈے پریڈ ری شیڈول کرتے ہوئے 25

مارچ کو منعقد کی جائےگی، علاوہ ازیں پاک فوج نے یومِ پاکستان کی پریڈ میں

ایس او پیز کے حوالے سے اہم ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے پریڈ دیکھنے

کیلئے آنیوالے تمام شرکاء کو کرونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا-

=-= پاکستان سے متعلق مزید تازہ ترین خبریں ( =–= پڑھیں =–= )

پاک فوج کے ہدایت نامہ کے مطابق کسی کو حفاظتی ماسک کے بغیر پنڈال میں

داخل نہیں ہونے دیا جائیگا، پریڈ گراؤنڈ کے تمام داخلی مقامات پر خصوصی

چیکنگ کی جائیگی، ہرانکلوژر کے داخلی دروازے پر فیس ماسک و سینی ٹائزر

کا استعمال یقینی بنایا جائیگا۔ ہر افراد کو درجہ حرارت چیک کرنے کے مرحلے

سے بھی گزرنا ہوگا، تقریب میں مہمانوں کے بیٹھنے کا انتظام سماجی فاصلے کو

مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، جبکہ پریڈ کے شرکاء کو پہلے ہی روز سے

خصوصی بائیو سکیور ببل میں رکھا گیا ہے۔

=-= افواج پاکستان نے دن کی مناسبت سے نیا پرومو بھی جاری کیا

پاک فوج نے 23 مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ ایک قوم ایک منزل کے عنوان

سے بنا کر سوشل میڈیا پرشیئر کیا تھا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے

جاری سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا گیا اس ملی

نغمے میں وطن سے محبت اور قوم کے اتحاد کا پیغام دیا گیا ہے۔ قبل ازیں 7 مارچ

کو یوم پاکستان کی مناسبت سے ہی پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی

آر ) نے نیا ’پرومو‘ بھی جاری کیا تھا، جس میں وطن عزیز کو ایک قوم ایک

منزل کے طور پر اجاگر کیا گیا، اس کیساتھ ساتھ پرومو میں قائد کی پاکستان

حاصل کرنے کیلئے دی جانیوالی قربانیوں کا پیغام عام کیا گیا ہے اور پاکستانیوں

کے بحیثیت قوم ان کے عزم و حوصلے کو بھی دکھایا گیا ہے، پرومو میں یہ بھی

دکھایا گیا کہ متحد ہو کر پاکستانیوں نے ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔

آج یوم پاکستان 2021ء

=قارئین= ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

Leave a Reply