kundali jtnonline

آج کے دن کی کُنڈلی، عمومی طور پر سب برجوں کیلئے بہتر، صدقہ بلائیں ٹالنے کا بڑا ذریعہ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کے دن کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اس طرف سے کامیابی ملنے کے امکانات

روشن ہیں۔ اب صورتحال جلد آپکے حق میں ہو گی۔ آج سلسلہ شروع ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

مشکل محسوس کر رہے ہیں تو استخارے کی مدد لے لیں، ویسے تو صورتحال

میں خاطر خواہ بہتری کی امید ہے، ممکن ہے آپکی کوئی غلطی وجہ رکاوٹ ہو۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جن لوگوں نے مشکل دن گزارے ہیں، ان کیلئے بحکم اللہ وقت کھل گیا ہے۔ اس

بات کا اندازہ انکو ہو جائیگا، جب خوشی کی خبران کو مل جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج آپکو اندازے سے معاملات میں بہتری مل سکے گی، جو کام وجہ رکاوٹ بنے

ہوئے تھے، وہ ٹھیک ہونا شروع ہو جائینگے، صبح سے اچھے خبر آئے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورتحال بدستور آپکے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہے۔ آپ فائدہ اٹھا سکتے ہیں

اور ملنے والی پیشکش پر غور بھی کر سکتے ہیں۔ باوضو رہنا شروع کر دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دن بدن بہتری آ رہی ہے۔ اور یہ آپکو اب روزانہ کی بنیاد پر مالی فائدہ بھی دے

گی۔ اسلئے پریشان نہ ہوں، بلکہ اللہ پاک کے شکر گزار بندے بن جائیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ وہ آپکی مشکل ختم کر دے گا اور آپکو آسانیاں ہی

ملیں گی۔ اب دو خوبصورت ستاروں کا ملاپ بہت کچھ بدلے گا، انشاء اللہ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج آپکو اپنے کسی بڑے معاملے میں سے نکلنے کی خبر مل سکتی ہے جو لوگ

بیمار ہیں وہ بھی تیزی سے شفاء یاب ہو سکتے ہیں۔ بس نیت بالکل صاف رکھیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ان دنوں آپ جس پریشانی سے گزر رہے ہیں وہ اب جلد ختم ہونیوالی ہے۔ آپ

شکر ادا کریں اور کسی سے آج کل اپنے دل کی بات بھی ہرگز نہ کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

یورنیس زائچے میں موجود آپکی پوزیشن کو بحکم اللہ بدلنے کیلئے تیار ہے۔ آپ

کو پریشان ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں، یہ تبدیلی آپ کیلئے اچھی ثابت ہو گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

ابھی آپ اپنی جگہ مت چھوڑیں اور کوئی بھی بڑا فیصلہ ہرگز نہ لیں۔ اس طرح

نقصان ہو گا۔ اللہ پاک سے اچھے کی امید رکھیں اور تھوڑا انتظار بھی کر لیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن کسی نہ کسی حوالے سے اچھا ہی ہوگا۔ آپ جس مسئلے کا شکار

تھے، نجات مل جائیگی اور اولاد سے متعلق بھی اچھی خبر ہی ملے گی۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کے دن کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply