kundali jtnonline

آج کی جتن کُنڈلی، برج میزان والے دیں صدقہ، عقرب رہیں ہوشیار، باقیوں کیلئے دن اچھا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کی جتن کُنڈلی

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

ستاروں کی پوزیشن اب تیزی سے بدل رہی ہے یہ ابھی کس کروٹ بیٹھے گی

کچھ علم نہیں۔ اسوقت تک خاموشی سے جو کام کر رہے ہیں وہ کرتے جائیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات بحکم اللہ تیزی سے بدل رہے ہیں، آپکو ابھی فی الحال اس میں سے کچھ

نہیں ملے گا۔ انتظار کریں جلد صورتحال واضع ہو جائےگی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم معاملے میں بڑی پیشرفت ہو رہی ہے جو لوگ کافی عرصے سے پریشان

تھے وہ اب سکون میں آ جائینگے، گھر کا بگڑا ہوا نظام بھی اب چل پڑے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

کچھ بھی خرابی کیوں نہ تھی وہ اب بہتر ہو رہی ہے آپکو بالکل پریشان ہونے

کی ضرورت نہیں۔ آج کا دن اہم اور کچھ بڑی کامیابی بھی دے کر جائیگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ٹینشن نہ لیں اللہ نے چاہا تو جو بھی پریشانیاں تھیں وہ اب ختم ہونے جا رہی

ہیں۔ اب دن بڑے شاندار ہونگے، مشتری کی آمد ابتداء کی خبر دے رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو اب تھوڑی سی ہمت کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور جس بھی معاملے میں مشکل

تھی اس کو اللہ کی مدد سے ٹھیک کرنا ہوگا۔ انشاء اللہ جلد بہتری مل جائیگی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج صحت کا صدقہ لازمی دیں، اولاد کیلئے اب سنجیدہ ہو جائیں، آگے چل کر اہم

فیصلے کرنے پڑ سکتے ہیں۔ روز گار کا خانہ اب بہتر ہونا شروع ہو گیا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ دل سے نہیں ملتے آپ ان سے دور ہو جائیں، صرف سلام دعا رکھیں

اپنوں کیساتھ خاص طور پر محتاط چلیں اور اپنا حق اپنے گھر پر استعمال کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

نوکری میں بہتری کا سلسلہ اور نئی نوکری کی تلاش میں اب خوشخبری ہے،

اسوقت آپ اپنا کام بھی کریں تو وہ بے حد مناسب رہیگا، پیسہ بہر حال آئیگا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج آپ کسی بد نظری جیسی کیفیت کا شکار دکھائی دے رہے ہیں، فوری طور پر

نظر اتارنے اور اپنا صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔ لالچ میں بھی نہ آئیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

حالات اب نیا رخ اختیار کر رہے ہیں، آپکو پوری طرح چوکس رہنے کی اشد

ضرورت ہے۔ آپ نے جو ماضی میں غلطیاں کی تھیں۔ دوبارہ نہیں ہونی چاہئیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روز گار کی تلاش میں اچھی خبر آ سکتی ہے، جو لوگ کاروبار کر رہے تھے

انکا بھی سابقہ نقصانات کا ازالہ ممکن ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے، انشاءاللہ

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
———————————————————————
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
———————————————————————

آج کی جتن کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply