,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کیلئے جتن کی کُنڈلی حمل،ثُور،جوزہ کیلئے خوشخبریاں، سرطان، میزان والے رہیں محتاط

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
آج کیلئے جتن کُنڈلی
حمل

آپکی پوزیشن اب بدلنے والی ہے، ذہنی طور پر اس کیلئے تیار ہو جائیں۔ اللہ سے

امید ہے یہ آپ کے حق میں بہت اچھی جائیگی، بس دعا کا دامن مت چھوڑیں۔

ثور

آج بعداز دوپہر آپ کیلئے کوئی اچھی خبر ہے۔ آپ جس بھی انتظار میں بیٹھے

تھے، ممکن ہے یہ وہی ہو۔ آج کا دن مالی لحاظ سے بھی بہتری دے سکتا ہے۔

جوزہ

صحت کے حوالے سے جن افراد نے مشکل دن گزارے ہیں انشاء اللہ وہ اب جلد

شفاء یاب ہونگے، نوکری کیلئے فکر مند بھی دو یوم میں خوشخبری سُنیں گے۔

سرطان

آپ نے آستین کے سانپ پال رکھے ہیں پھر بھی ڈر نہیں، عقل سے کام لیں۔

چاروں قل، سورۃ حشر کی آخری تین آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر دم کریں۔

اسد

آج اچھا دن اور حالات بدلنے کی نوید سنا رہا ہے۔ آپ کیلئے جو مشکل راستے

کی رکاوٹ بنی ہوئی تھی، وہ ختم ہونیوالی ہے۔ خود ہی اندازہ ہو جائے گا۔

سنبلہ

آج کا دن مالی لحاظ سے ایک اہم سلسلہ بننے کی نشاندہی کر رہا ہے، اور بڑی

ضرورت پوری ہو گی، بیروزگار افراد تین یوم کے اندر خوشخبری سن لیں گے۔

میزان

صحت کا صدقہ ضرور دیں یہ خانہ کمزور جا رہا ہے، غصہ بھی کم کریں اس

طرح اپنے بھی ناراض ہو سکتے ہیں۔ آج کا دن خاموش رہنے کا کہہ رہا ہے۔

عقرب

آج بندش سے نکلنے کے کئی سلسلے بن سکتے ہیں۔ سچی توبہ تمام گناہوں کو

دھو کر آپ کیلئے کامیابی کے کئی راستے کھول دے گی۔ مبارک ہو ۔

قوس

ایک بھی سلسلہ رکاوٹ نہیں، آپ پریشان نہ ہوں۔ ان دنوں آپکی محنت آپ کو

بڑی کامیابی دلا سکتی ہے اور سابقہ نقصان بھی پورا کر سکتی ہے۔

جدی

آج گھریلو ماحول پر توجہ کا دن ہے۔ آپکو کسی بھی طرح خود آگے بڑھ کر اپنا

کردار ادا کرنا ہے۔ درگزر کرنا شاید مناسب نہیں ہو گا بلکہ یہ غلطی ہو گی۔

دلو

آپ کے کام میں ایک بھی رکاوٹ حائل نہیں، پھر پریشان کیوں ہیں۔ آپکی الجھن

جو بھی ہے وہ تو حل ہو جائیگی اور آپ صرف کچھ پلاننگ کیساتھ چلیں۔

حوت

جو لوگ آپ کی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ ان سے خود ہی دور ہو جائیں۔

ورنہ آگے چل کر مزید مشکلات لا سکتے ہیں۔ آج کچھ ایسا معاملہ ہے۔

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کیلئے جتن کُنڈلی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply