Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا رہے گا؟

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کیسا
برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل

اس وقت ستاروں کی چال اپنی پوزیشن بدل رہی ہے۔ اس صورت حال میں قدرے

مشکل آجاتی ہے۔ جب تبدیلی کا عمل ختم ہوگا تو اندازہ ہوگا۔ بحرحال آج خاموشی

سے دن گزارنا ہوگا۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی

ایک دن اور صبر سے گزار لیں۔ پھر اُمید تو بہت ہے کہ آپ مشکل سے نکل آئیں

گے۔ آج ابھی مخالفین کی طرف سے بھی خطرہ ہے۔ اور کسی سے جھگڑے کا

بھی اندیشہ محسوس ہوتا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون

ابھی اپنی نظر اُتارنے کا عمل جاری رکھیں۔ اور کسی بھی قسم کے رسکی کام

میں ہاتھ نہ ڈالیں، صورت حال خلاف ہے۔ کوئی بھی مسئلہ ہو وہ تنگ کر سکتا ہے۔

آپکی صحت بھی خراب ہوسکتی ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

قرض کی ادائیگی کے حوالے سے صورت حال اچھی رہے گی۔ اور جو بندوبست

ہوگا وہ غیبی انداز سے ہی ہوگا۔ آج آپکو کاروباری معاملات میں بھی بہتری کا

سامنا دکھائی دیتا ہے پرانا مسئلہ حل ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست

ﷲ پاک سے اپنے لیے اچھے کی دعا کریں۔ وہ آپ کو نکال دے گا اس مشکلات

سے جس میں آپ آئے ہوئے ہیں۔ اس وقت روحانی قوت بڑھانے کی اشد ضرورت

ہے۔ آپ کو نماز پر توجہ دینا ہوگی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

آپ کو آج بھی اردگرد کے لوگوں سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔ حاسدین

کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب نہ ہوجائیں۔ اس

لیے آج صدقہ بھی لازمی دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر

آج صدقہ دیں۔ فالتو معاملات میں ہرگز نہ آئیں اور کسی کی باتوں پر عمل کرنے

کے بجائے اپنی عقل سے کام لیں۔ آج کسی غلطی ہونے کا امکان ہے۔ بہت سنبھل

کر چلنا ہوگا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر

مریخ زائچے میں آج بھی موجود ہے۔ جو غصہ کو ہوا دے کر لڑائی جھگڑے کا

سبب بنتا ہے۔ آپ کا اس وقت غصہ کرنا خطرناک ثا بت ہوگا۔ اور نقصان بھی آپ

کا زیادہ ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر

آج اپنی رقم کی خاص حفاظت کریں۔ اور کسی قسم کی لالچ میں آکر کسی کے

حوالے نہ کریں۔ کاروباری معاملات چاہے جیسے بھی کاغذات پر طے ہوں ابھی

دستخط نہ ہی کریں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری

گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی ختم ہوگی۔ جولوگ کافی دنوں سے بیمار چلے

آرہے تھے وہ ان شاء اﷲ صحت مند ہوں گے۔ آج روزگار کے امور کے حوالے

سے بھی اچھی خبر ہی ملے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری

آج بھی اچھا دن ہے۔ آپ کی دلی قرار پوری ہوسکتی ہے۔ اور کافی دنوں سے جس

مشکل میں آئے ہوئے تھے۔ اس سے نجات مل جائے گی۔ آپ بس صورت حال کے

مطابق قدم اٹھائیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ

دن اچھا رہے گا۔ آپ کو کسی بڑی کامیابی کی خوشخبری بھی مل سکتی ہے۔ اور

آپ کی صحت کا خانہ بھی بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔ بندش وغیرہ جیسا فی الحال

کوئی معاملہ نہیں۔

آج کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply