,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کیا کرنا ہے اور کیا نہیں، جانیئے جتن کی کُنڈلی میں سب کچھ

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کیا کرنا ہے

حمل
—–

یہ ہفتہ بہتری لے کر آ رہا ہے، انشاءاللہ آپکو ان مشکلات سے نکالنے میں مددگار

ہو گا جن میں آپ بڑے عرصے سے تھے۔ مالی معاملات میں بہتری اور روزگار

کے مواقع ملنے، اپنا کام شروع کرنے کیلئے بھی حالات ساز گار ہیں۔

ثور
—-

آج پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت نہ کریں۔ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور رقم

بلاک بھی ہو سکتی ہے، ان دنوں بس اپنے روزگار پر توجہ دیں جو بڑی تبدیلی

مانگ رہا ہے۔ خود کو اس کے لئے بالکل تیار رکھیں-

جوزہ
——

اس وقت پریشانی ختم ہو گئی ہے۔ اب نئے راستے کھل گئے ہیں۔ آپ صرف اپنے

روزگار اور گھر پر توجہ دیں۔ ابھی سرمایہ کاری نہ کریں۔ جب 100 یوم گزریں

گے تو حالات بے حد شاندار ہو چکے ہوں گے پھر جو دل چاہے کریں۔

سرطان
——–

آپ کافی معاملات میں بہت پریشان ہیں، کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا اور کس

طرف قدم اٹھانا چاہیے۔ استخارے کی مدد لے کر چلیں تو فیصلہ کرنے میں آسانی

رہے گی، بُرے دن ویسے بھی گزر چکے ہیں۔ بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔

اسد
—–

ان دنوں مالی طور پر آپ سخت مشکلات کا شکارہیں۔ سورة واقعہ پڑھنے کا عمل

شروع کریں، روزانہ 300 بار اللہ اکبر اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں۔

اللہ نے چاہا تو مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

سنبلہ
—–

جو وقت گزا گیا وہ لوٹ کر نہیں آ سکتا، البتہ آپ سچی محنت اور لگن سے آنے

والے وقت کو اپنے حق میں کرسکتے ہیں۔ عزت، دولت، شہرت سب دوبارہ ملنے

کا امکان موجود ہے۔ سیدھے راستے پر چلیں دل سے سب کو معاف کر دیں۔

میزان
——

صحت کا صدقہ روزانہ دیں۔ یاحی یا قیوم 500 بار، اللہ 1000 بار اور یا کریم یا

سلام یا مومن ہر نماز کے بعد 100 بار ضرور پڑھیں، انشاءاللہ پریشانیاں اور

مشکلات کیسی ہی کیوں نہ ہوں،نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے-

عقرب
——-

آپ خود کو بدلیں حالات بھی بدل جائینگے۔ حیران ہیں کہ کٹھن وقت سے بھی آپ

نے کچھ نہیں سیکھا۔ اب بھی وقت ہے، سچی توبہ، معاملات سیدھے کر لیں۔ اللہ بڑا

مہربان ہے۔ نماز کی پابندی اور (یا نصیر یاولی) کا ورد 500 مرتبہ روز کریں۔

قوس
—–

کاروباری حضرات پریشان نہ ہوں۔ جن مالی پریشانیوں نے عرصہء دراز سے

گھیرا ہوا تھا۔ اب وہ ٹھیک ہونے جا رہی ہیں۔ اس کے لئے سلسلے کیسے بنیں گے۔

یہ آپ اللہ پاک پر چھوڑ دیں اور بس رزق حلال کے حصول کے لئے کوشاں رہیں۔

نوکری والے اب تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں۔ یہ کسی وقت بھی ہو سکتی ہے اور

انشاءاللہ اچھی ہی ہو گی۔

جدی
——

آپ کی ایک مشکل تو جلد حل ہو جائے گی، بلاک رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ روکنے سے نقصان ہوگا- اولاد کا خانہ

آپ کیخلاف ہے۔ بس آپ کی دعا ہی بہت کچھ بدلے گی۔

دلو
—-

اس وقت آپ ایک اہم مسئلے سے نکلنے میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں اور آپکی

ایک بڑی پریشانی گھریلو معاملات کے متعلق بھی زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ چاہ کر

بھی تین ماہ میں نکلنے میں کامیاب نہیں ہونگے۔ خاموشی سے وقت گزارنا ہے۔

حوت
——

صحت کا خانہ مشکلات کا شکار ہے۔ صدقہ ضرور دیں، دل کے معاملات اور

حقوق العباد کے حوالے سے بڑی پیش رفت، سچی توبہ کریں، صورتحال بدل

جائیگی- کامیابی رجوع الٰہی میں ہے،اس میں وقت ضائع نہ کریں۔

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————

آج کیا کرنا ہے

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply