,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کُنڈلی میں آیا ہے، بُرج سنبلہ و دَلو والے رہیں محتاط، دیگر کیلئے اچھا دن

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کُنڈلی میں ہے

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کیلئے آج اہم اور اچھا دن رہے گا۔ میرے اللہ نے چاہا تو کسی خاص مقصد میں

کامیابی حاصل ہوگی اور ایک کسی جانب سے غیبی مدد بھی آ جائیگی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپکو اپنے نقصان کی فکر نہ کرنے کی ضرورت ہے۔ اسکا ازالہ کسی وقت بھی

ہو جائیگا جبکہ سابقہ تمام دنوں کی مشکلات بھی ختم ہونا شروع ہو گئی ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

روزگار کا اب نیا سلسلہ جلد بن جائیگا۔ آپکو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں، جس

نے پیدا کیا ہے اس نے اِسکا بندوبست بھی کر رکھا ہے، پھر پریشانی کیسی۔

—————————————————————————–
قارئین : اپنے ستارے کا مکمل احوال جاننے کیلئے یہاں کلک کریں
—————————————————————————–
برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جن افراد نے اپنا کام شروع کرنا ہے وہ بس تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ صورتحال

خود بخود بن کر آپ کے سامنے آ جائیگی۔ آج کچھ سکون نصیب ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم پریشانی سے نجات ملے گی، دوسرے جو زندگی میں پریشانیاں لا رہے

تھے وہ خود بخود آپ کے سامنے آ جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ پر مکمل توکل رکھیں-

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپکی دعا اور توبہ ہی آپکی مشکلات کے خاتمے کا سبب بنے گی۔ آپ ابھی بھی

اپنے معاملات سیدھے نہیں کرر ہے۔ خدا کیلئے اب واپسی کا راستہ اختیار کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

ان دنوں بس صورتحال پر نظر رکھیں۔ اب حالات میں بڑی زبردست بہتری آنیوالی

ہے اور آپکی مشکلات میں کمی کا وقت بھی شروع ہو گیا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آج اچھا دن ہے۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں۔ آپکو اب اہم اور اچھی خبر ملنے

والی ہے۔ جو لوگ مالی لحاظ سے تنگ ہیں، ان کے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں۔

——————————————————————————
دوستو : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر کریں، فالو کریں اپڈیٹ رہیں
——————————————————————————
برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

ایک اہم دن ہے۔ آپ کو گھریلو ماحول میں جس کشیدگی کا سامنا ہے وہ کسی وقت

بھی ختم ہو جائیگی۔ آج رقم کے حصول کی بھی خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

روزگار کا خانہ اب کھل رہا ہے۔ آپکو پوری محنت اور منصوبہ بندی سے چلنے

کی اشد ضرورت ہے۔ سابقہ نقصانات کے ازالے کا بھی اب شاندار وقت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کسی غیر کا اعتبار نہ کریں اور نہ ہی اپنے دل کی بات کسی پر عیاں ہونے دیں۔

بڑی مشکل سے بندش جیسی صورتحال سے باہر آئے ہیں، اب دن جلد بدلیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

آج کا دن آنیوالے دنوں کی خوشخبری دے رہا ہے۔ آپکو مالی طور پر بڑا فائدہ

ملنے والا ہے۔ اور رُکی ہوئی رقم کی واپسی کی بھی پوری امید نظر آتی ہے۔

آج کُنڈلی میں ہے

Leave a Reply