آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حمل (آج کا دن)

آپ کو بار بار خبر دی جا رہی ہے کہ آپ کی ساری زندگی میں اتنی بڑی تبدیلیاں نہیں آئی ہوں گی۔ جس قدر اب شروع ہو چکی ہیں۔ اور اب خود کو اس کے لئے تیار رکھنا ہوگا۔ یہ تبدیلی ہر سطح پر آئے گی اور آپ کو ہر صورت اسے برداشت بھی کرنا ہوگا۔ اللہ پاک سے دعا کریں کہ جو بھی آپ کے حق میں ہو،وہ اچھا ہی ہو اور ان شاء اللہ اچھا ہی ہوگا۔

ثور
ان دنوں آپ جس قسم کی پریشانیوں اور مشکلات کا شکار ہیں۔ وہ ابھی چند دن اور آپ کے ساتھ چلیں گی، پھر ختم ہوں گی۔ آپ صدقہ دیتے رہیں اور یا حی یاقیوم اور اللہ اکبر 500 بار دن میں لازمی پڑھیں اس سے بے شمار فائدے حاصل ہوں گے اور آپ کو پریشانیوں میں سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور روزانہ کی بنیاد پر آپ اپنی نظر بھی لازمی اتاریں۔

جوزہ
ہر معاملے میں رکاوٹیں چل رہی ہیں۔ آپ کے لئے یہ مشکل وقت ہے۔ آپ کو اپنی حیثیت کے مطابق روزانہ صدقہ دینے کی اشد ضرورت ہے ،اس کو جاری بھی رکھیںا ور فالتو وقت اپنے گھر پر ہی گزاریں۔ یہ دن آزمائشی ہیں جو گزر تو جائیں گے مگر ساتھ ساتھ آپ کی زندگی میں اہم قسم کی تبدیلیاں بھی لائیں گے۔ ان دنوں نماز کی پابندی کریں اور باوضو رہیں۔

سرطان
آپ کی ایک بڑی ضرورت ان شاء اللہ پوری ہو گی ا ور ملازمت میں تبدیلی کا امکان بھی ہے۔ جو لوگ کافی عرصے سے ایک ہی جگہ پر کام کر رہے تھے وہ خاص طور پر اب نئی جگہ پر جا سکیں گے۔ سرکاری ملازمین کی تبدیلی زیادہ اہم ہو گی۔ بے روز گار افراد بھی اپنے لئے خوشخبری سن سکیں گے۔ اس ہفتے صحت کا صدقہ تو لازمی دیں۔

اسد
ان دنوں آپ ایک بڑی آزمائش سے گزر رہے ہیں۔ آپ کو اپنے اللہ سے ہر صورت رجوع رکھنے کی اشد ضرورت ہے۔ ذکر کرتے رہیں گے تو مشکلات آپ سے دور رہیں گی اور یہ خطرناک وقت یعنی گزر جائے گا۔ اپنوں کے ساتھ اختلافات والا خانہ بھی کھلا ہوا ہے آپ غصہ کم سے کم کریں اور ہر معاملے میں درگزر سے کام لیں گے تو بہترر ہے گا۔

سنبلہ
جن لوگوں نے کسی جگہ رقم لگانی ہے وہ ابھی مت لگائیں اس کے لئے مناسب وقت نہیں ہے۔ کچھ عرصہ انتظار کرنا ہوگا۔ ابھی فی الحال جو مل رہا ہے وہی نصیب میں لکھا ہے اپنی کوشش کریں گے تو ناکامی رہے گی۔ جو لوگ قرض وغیرہ لینے یا دینے کے چکروں میں ہیں ان کے لئے یہ وقت ٹھیک نہیں ہے۔ ابھی ان کاموں سے دور رہیں۔

میزان
اس وقت آپ ذہنی طور پر پریشان ہیں اور بلا وجہ کی پریشانیاں ہیں جو آپ نے اپنے سر سوار کی ہوئی ہیں۔ آپ توکل بھی کرتے ہیں اور پھر پریشان بھی رہتے ہیں۔ ایسا کیوں؟ اپنے ایمان کو مضبوط کریں ان دنوں آپ کثرت سے ذکر الٰہی کریں۔ زبان فارغ نہیں رہنی چاہئے اور دعائیں بھی تیز کریں۔ اپنی سچی توبہ کے ساتھ یہ سب سے ضروری ہے۔

عقرب
ایک بڑی پریشانی سے نجات ملے گی مالی طور پر ایک مشکل حل ہو گی ا ور غیر متوقع ذریعے سے رقم کا حصول ممکن ہو سکے گا۔ آپ ایک نئی سمت کی طرف سفر بھی شروع کر سکتے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ یہ آپ کے لئے بہت اچھی رہے گی اس میں عزت بھی ہے۔ اور پیسہ بھی، آپ اپنی پرانی یاری دوستیاں اب چھوڑ کر صرف اپنے روز گار کی طرف توجہ دیں۔

قوس
لالچ کو اپنے اندر سے نکال دیں اور سچے دل سے اپنے تمام مسائل اور پریشانیاں اپنے اللہ پاک سے بیان کریں وہ سنتا بھی ہے، بخشتا بھی ہے اور پھر اپنے بندے کو نوازتا بھی ہے۔ آپ کی تمام پریشانیاں ضرور ختم ہوں گی اور جو نقصان پچھلے دنوں ہوا ہے ان شاء اللہ اب اس کا ازالہ بھی ہو سکے گا۔ یہ ہفتہ اولاد کے حوالے سے بھی خوشخبری لا رہا ہے۔

پائلٹوں کے جعلی لائسنس منسوخ کرنے کی منظوری

جدی
اس وقت ایک اہم خبر ملنے کی امید ہے جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی ملے گی۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اہم اور بڑی تبدیلیوں کا سامنا ہے اور اس کا وقت شروع ہو چکا ہے آپ کو خودبخود اندازہ ہو جائے گا، آپ اس کو روکنے کی کوشش مت کریں، سب اللہ پر چھوڑ دیں۔ وہ ان تبدیلیوں کو آپ کے حق میں اچھا کر دے گا ان شاء اللہ۔

دلو
آپ کو اپنوں کی جانب سے جو شکایت ہے وہ بڑھے گی اور اختلافات کھل کر سامنے بھی آ سکتے ہیں۔ اس لئے غصہ کم کریں اور میل جول بھی کم رکھیں۔ ان دنوں آپ کی ایک پرانی مشکل حل ہو گی اور روز گار کا سلسلہ جو عرصہء دراز سے خراب ہو گیا تھا وہ اب ان شاء اللہ کھل جائے گا۔ آپ کو اس ہفتے کسی جانب سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔

حوت
بندش و بد نظری والی کیفیت محسوس ہو رہی ہے آپ کا پورا گھر اس کا شکار ہو رہا ہے۔ اس لئے 300 بار اللہ اکبر اور 500 بار یا حی یا قیوم کا ورد تو ہر نماز کے بعد لازمی کریں اور دو غریبوں کو کھانا کھلا دیں اس عمل سے بے شمار مسائل سے نجات ملے گی اور غیر متوقع ذریعے سے ضرورتیں پوری ہونا شروع ہو جائیں گی۔ ان دنوں چھوٹی رقم مسلسل ملتی رہے گی۔

آج کا دن

Leave a Reply