21تا27 فرروی2021ء، تک آپکے ستاروں کا احوال؟، جتن کُنڈلی کا وظیفہ

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

یہ ہفتہ بڑے عرصے کے بعد آپ کی زندگی میں تبدیلیاں لے کر آیا ہے، آپ نے پہلے کافی عرصے سے بڑے مشکل دن گزارے ہیں اور مالی معاملات میں بے حد پریشانی کا سامنا کیا ہے،اب قدرت کی طرف سے آپ کی نیت کے مطابق انعام ملنے کا وقت ہے ،روزگار کے حوالے سے بڑی اچھی صورتِ حال کا سامنا بھی رہے گا۔ ستاروں کی چال اب بحکم اللہ قدم قدم پر آپ کا ساتھ دے گی، فکر مند نہ ہوں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ جس بھی پریشانی میں مبتلا ہیں۔اب اُس کے خاتمے کا وقت بحکم اللہ آ گیا ہے۔ آپ کو اب تیزی سے اپنے معاملات میں ریلیف ملے گا ،خاص طور پر روزگار کا خانہ بڑے ہی شاندار انداز سے آپ کے حق میں ہو گا۔اب قرض وغیرہ کے حوالے سے بھی بہتری ملے گی ،وراثتی امور میں بھی کامیابی آپ کی ہی ہے۔بس اب غصہ نہیں کرنا اور اپنے اندر کی اچھی طرح صفائی کرنی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کو آج کل جو پریشانی ہے، اس کے لئے صرف دُعا کرنا ہو گی اور سچے دِل سے توبہ بھی، پھر چند دن معاملات اللہ پاک پر چھوڑ دیں۔ اِن شاء اللہ سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا۔ آپ مستقل مزاج نہیں رہتے،اس لئے اب ہر کام پلاننگ کے ساتھ کریں اور نیت صاف رکھیں۔ سابقہ دن جو گذرے ہیں ان کا اب ازالہ بھی ممکن ہوتا دکھائی دے رہا ہے، صبر سے کام لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
صورتِ حال میں اب غیر متوقع تبدیلی کا عمل شروع ہو چکا ہے اور اِن شاء اللہ یہ آپ کے حق میں ہو گی، جس بھی کام میں رکاوٹیں پیش آ رہی تھیں وہ بھی دور ہوں گی، خاص طور پر مالی معاملات بڑی تیزی سے بہتر ہو سکیں گے اور جس طرف سے امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو گی۔ آپ کافی دِنوں سے جس کوشش میں لگے ہوئے تھے وہ بھی اب کامیابی سے ہمکنار ہوتی نظر آتی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بندش وغیرہ بالکل نہیں رہی، جو تھا وہ اب ختم ہو چکا ہے۔ اب تو فائدہ حاصل کرنے کے دن ہیں اگر ان حالات میں بھی آپ کو فائدہ حاصل نہیں ہو رہا تو پھر استخارے کی مدد سے چلیں تاکہ اصل راستے کا تعین ہو سکے، رشتے داروں کے معاملات سے دور رہیں،جن لوگوں نے آپ سے زیادتی کی اُن کو معاف کر دیں اور خود بھی حقوق العباد کے حوالے سے اپنے معاملات ٹھیک کریں۔

کرونا نے سمندر کو بھی نہ بخشا

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
کسی بھی دوسرے کی باتوں میں آ کر اپنے لئے مشکلات پیدا نہ کریں۔آپ کو یہ زبردست وارننگ ہے، یہ وقت صرف اپنے روزگار کی طرف توجہ دینے کا ہے تاکہ ماضی میں ہونے والے مالی نقصانات کا ازالہ ممکن ہو سکے، جو لوگ نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ قدم اٹھا سکتے ہیں۔ اِن شاء اللہ کامیابی حاصل ہو گی اور جن لوگوں نے سفر کرنا ہے وہ اس سے فی الحال ابھی گریز کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صحت کا خانہ شدید کمزور ہے۔ آپ کسی بدنظری کا شکار دکھائی دیتے ہیں،اِس لئے صدقہ دینا بے حد ضروری ہے اور اپنی نظر بھی لازمی اتاریں، ہو سکے تو گھر میں روزانہ سورۂ بقرہ کا عمل شروع کر دیں ۔یہ41دن ضرور پڑھیں۔ اِن شاء اللہ ہر مشکل سے نکل جائیں گے، اولاد کے حوالے سے پریشان نہ ہوں،جس مالک نے دی ہے، وہ ہی ان کا نگہبان بھی ہے پھر فکر کیسی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کسی انجانی بدنظری میں ہیں یا کسی چیز سے پھلانگ گئے ہیں جو راستے میں پڑی تھی اور کسی اثر میں تھی،اِس لئے سورۂ فلق اور سورۂ الناس کو چار بار پڑھ کر روزانہ صبح وشام خود پر پھونک لیں اور ازدواجی معاملات میں بڑی حکمت سے چلیں۔ ان دِنوں آپ کا کردار سب سے اہم ہو گا، دوسرے درمیان میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو جس بھی قسم کی پریشانی کا سامنا ہے۔ وہ عارضی ہے، امید ہے کہ دو تین یوم میں ختم ہو جائے گی اور مالی معاملات سے لے کر گھریلو پریشانی تک سب کچھ ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گا اور آپ کا جاری امتحان ختم ہو سکے گا، جو لوگ اپنی مرضی سے کسی جگہ رشتہ کرنے کے چکروں میں ہیں وہ بہت جلد اب اپنی منزل کے قریب ہوںگے، پرانی دلی مراد بھی پوری ہو گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ اب خود کو ٹھیک کر لیں اور اپنے دِل کے معامات پر قابو رکھیں، ابھی تک پہلے وقت سے آپ نے کچھ نہیں سیکھا،توبہ کریں اور آئندہ کے لئے اپنے معاملات فوری طور پر ٹھیک کریں، خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں، جہاں غلطیاں ہوئی ہیں ان کی فوری اصلاح بھی کریں، معافی مانگنے سے آپ کی عزت کم نہیں ہو گی، بڑھے گی۔ یہ معاملہ اللہ پر چھوڑ دیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
روزگار کا خانہ جو بڑے عرصے سے بند تھا، اب کھلنا شروع ہو گیا ہے۔آپ کو صرف اپنی آنکھیں کھلی رکھنا ہوں گی اور مناسب پلاننگ کے ساتھ چلنا ہو گا۔ امید ہے کہ مالی معاملات تیزی سے بہتر ہو سکیں گے۔یہ ہفتہ آپ کے لئے کوئی بڑی خبر لے آ کر آیا ہے جس کا تعلق آپ کے مستقبل سے ہو گا اور جو رشتے وغیرہ کی بات کافی دِنوں سے رُکی ہوئی تھی، اب چل نکلنے کی امید ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
بندش نہیں ہے، ستاروں کی چال بلاک تھی، جس کی وجہ سے ہر کام رُک سا گیا تھا۔ اب یہ چل پڑی ہے تو معاملات بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائیں گے، آپ جس بھی قسم کی پریشانیاں برداشت کر رہے تھے ،وہ اب تیزی سے کم ہوں گی اور پردۂ غیب سے مالی معاملات میں زبردست بہتری آئے گی اور اس سے سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی بحکم اللہ ممکن ہو سکے گا۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن

Leave a Reply