Aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا رہیگا، جانیں مواقع، مشکلات احتیاط اور حل

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل، سیارہ مریخ 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کے ذائچے میں زحل بیٹھا ہوا ہے جو مختلف معاملات میں رکاوٹیں اور

پریشانیاں دے رہا ہے، آپکو صرف صدقے کا مشورہ ہے اور اپنی دعائیں بھی

تیز کریں۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت کیلئے ابھی وقت مناسب نہیں ہے ایسے کسی

بھی کام میں ہاتھ نہ ڈالیں اور خانگی معاملات کو بڑے ٹھنڈے مزاج سے حل کرنا

ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جو لوگ کسی بھی قسم کے خطرے کو بہت قریب سے محسوس کر رہے ہیں

وہ بے فکر ہو جائیں۔ زائچے میں فی الحال ایسی کوئی بات نہیں ہے صرف اپنے

روزگار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی

نوکری کی تلاش کرنیوالوں کیلئے آج خوشی کی خبر ہے اور کاروباری حضرات

کے حالات میں بھی انشاء اللہ بہتری آنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج اچھا دن رہے

گا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

جو لوگ بھی بیمار ہیں وہ صدقے کا سہارا لیں اور ساتھ ہی اللہ کے حضور سچی

توبہ بھی کریں۔ ہرحال میں سچ بولنا ہے آپ کو صرف سیدھا راستہ ہی نجات دلا

سکتا ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر

کاروباری حالات بہتر ہوسکیں گے۔ جو لوگ کافی عرصے سے بیماری میں مبتلا

ہیں وہ بھی صحت یات ہونگے اور جہاں رقم بلاک ہے اسکی واپسی کے امکانات

بھی روشن ہیں۔

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ اپنے اندر سے خوف کو نکالیں گے تو کچھ سلسلہ بنے گا۔ ہر بات کو دماغ پر

سوار کرلیتے ہیں جو آپ کی صحت کیلئے ٹھیک نہیں۔ بس حسبنا اللہ ونعم الوکیل

پڑھتے رہا کریں۔

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کیلئے آج کسی خوشی کے ملنے کا دن ہے۔ کسی روحانی شخصیت سے بھی

ملاقات ہوسکتی ہے اور آپکی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہونے کا وقت اب قریب

ہے۔

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن لوگوں نے روزگار کے حصول کیلئے سفر کرنا ہے وہ اب قدم اٹھا سکتے ہیں۔

ایسا کرنا ان کیلئے بہتر رہے گا۔ آج کاروباری حضرات کیلئے بھی انشاء اللہ اچھا

دن ہے۔

برج جدی، سیارہ زحل،21 دسمبر سے 19 جنوری

جو لوگ کسی قسم کی بھی الجھن کا شکار ہیں۔ انشاء اللہ اس سے نکلنے میں آج

کامیاب ہونگے، آج ملازمت پیشہ افراد کیلئے بھی بڑا اچھا دن ثابت ہونیوالا ہے۔

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

اپنے معاملات کا از سر نو جائزہ لیں آپ غلطی پر غلطی کرتے جارہے ہیں۔ اندیشہ

ہے اس طرح کسی بڑی مشکل کا شکار نہ ہو جائیں۔ ابھی وقت ہے مگر کم اس لئے

اپنی اصلاح کر لیں۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

کسی بد چیز کے اثرات معلوم ہوتے ہیں۔ بہرحال آپ استخارہ کریں تاکہ حقیقت

معلوم ہوسکے۔ اس وقت جو رکاوٹیں محسوس ہو رہی ہیں اندازہ ہے اسی وجہ سے

ہو رہی ہیں۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply