,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اولاد کے مستقبل کے حوالے سے فیصلے کرنا ہوں گے۔ آج کا دن اس سلسلے میں اہم ہے اور اپنے روزگار کے حوالے سے انشاءاللہ اچھی خبر سن سکیں گے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو بھی رکاوٹ کل تک تنگ کر رہی تھی وہ آج کسی وقت بھی دور ہو جائے گی اور گھر میں جس بھی پریشانی کا سامنا تھا وہ بھی دور ہو سکے گی، انشاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کچھ دنوں کے لئے خود کو بدلتے ہیں اور دوبارہ پھر اسی ڈگرپر آکر کھڑے ہو جاتے ہیں۔ نیت صاف کرکے توبہ کر لیں اور آج سے ایک اچھا وقت شروع ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
پریشان ہی رہتے ہیں۔ ہر وقت اللہ سے دوری اس کا سبب ہو سکتی ہے۔ آپ توبہ کریں (یا کریم یا سلام یا مومن یا اللہ) کا ورد 500بار روزانہ ضرور کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
کسی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہو سکتا ہے اور کاروباری حضرات کے لئے بھی اب خوشی کا دن ہے۔ اب سابقہ معاملات سے چھٹکارا بھی مل جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے لئے آج ایک اہم اور اچھا مہربان دن ہے۔ شام تک آپ کو اپنے حوالے سے اچھی خبریں مل جائیں گی اور ناراض شخصیت سے صلح بھی ہو گی۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج دوپہر کے بعد آپ کی پریشانی کم ہو سکے گی اور رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکے گا اور آج صحت کی خرابی بھی ان شاءاللہ ٹھیک ہو سکے گی۔

پنشن کیوں نہی دی ؟ایم ڈی پی ٹی وی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن آپ کی مالی پوزیشن کو بحکم اللہ مضبوط کرے گا اور جس بھی طرف سے رکاوٹ آ رہی تھی وہ بھی اب دورہونے کا واضح امکان ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پراپرٹی وغیرہ کی خریداری کے لئے مناسب وقت ہے۔ ہو سکتا ہے کوئی بڑا جیک وغیرہ لگ جائے اور کئی ضرورتیں اس سے پوری ہو سکیں۔ انعامی بانڈ لے لیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے آپ کو تنگ کیا ہوا تھا۔ اب وہ اپنی پوزیشن سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔ اس لئے تمام تر خطرات ختم ہونا شروعہو گئے ہیں۔ سکون ملے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کی صحت کا مسئلہ تنگ کر سکتا ہے۔ اس طرف توجہ دیں اور یاری دوستی بھی کم کریں۔ آج کا دن فیملی کے ساتھ خوشگوار ماحول میں گزر سکتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے بڑا عرصہ مالی مشکلات میں گزارا ہے۔ ان کے لئے اب خاص انعام ملنے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کو اس کا اندازہ آج خودبخود ہوجائے گا۔

آج کا دن کیسا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply