,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

جے ٹی این آن لائن کُنڈلی کے مطابق آپکا آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ جس بھی معاملات کا شکار ہیں۔ وہ ابھی دو تین یوم مزید تنگ کر سکتے ہیں۔

آپ صدقہ دیتے رہیں اور غصہ جس قدر ممکن ہو اسکو کم کرنیکی کوشش کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

ضرورت پوری ہوتی رہیگی، مگر اب موقع ہے زندگی کے مزید اگلے خوبصورت

حصے کے بارے میں بھی پیشرفت ہو، اب مواقع آپکے پاس خود چل کرآ رہے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ جس معاملات کا شکار تھے۔ اس میں آہستہ آہستہ بہتری کا عمل شروع ہو چکا

ہے۔ اس وقت کسی جانب سے اب اچھی خبریں روزانہ کی بنیاد پر آ جائیں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اب ایسا کر سکتے ہیں مگر

ابھی سرمایہ کاری کے بغیر چلیں اور ایسا ہوگا، آپ کے لئے اچھا دن مدد گار ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

یورنیس زائچے میں آ گیا ہے۔ یہ صورت حال کو بدلنے میں مددگار ہو سکتا ہے۔

آپ کی تھوڑی سی محنت بڑی رنگ لائے گی۔ آج اس کا باخوبی اندازہ ہو جائے گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

آپ کو بغیر وقت ضائع کئے اب رسک لینا ہے جہاں پیسہ کمائیں گے وہاں گھر اور

اولاد کے حوالے سے بھی بڑے فیصلے کرنے ہوں گے وقت ساتھ دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج روزگار کا معاملا انشاءاللہ بہتر ہو سکے گا، جس بھی رشتے کی وجہ سے

پریشان تھے۔ وہاں بھی نرمی دکھائی جا سکے گی۔ آج صحت کا صدقہ ضرور دیں-

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بد نظری والی کیفیت ابھی برقرار ہے۔ آپ کالے ماش کا صدقہ دیں اور سوة فلک

اور الناس تین تین بار پڑھ کر خود پر صبح و شام پھونک بھی لیا کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

جن افراد نے روزگار کے حوالے سے تبدیلی کرنی ہے۔ وہ کرسکتے ہیں، اس وقت

ان کیلئے اچھا وقت ہے اور جو لوگ بیمار تھے وہ شفاءیاب ہو سکیں گے، انشاءاللہ

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آج دوپہر کے بعد ایک بڑی مشکل کا حل ملے گا۔ آج کا دن روزگار میں بھی بہتری

بحکم اللہ ضرور لائے گا، پچھلے کافی دنوں سے جاری ٹینشن کم ہو سکے گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جو لوگ کسی نئے کام کی ابتداءچاہتے ہیں۔ ان کے لئے مواقع اچھے جا رہے ہیں۔

بس قدم اٹھانے کی دیر ہے اور اولاد کی حوالے سے قدرے محتاط رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

ایک بھی ایسا مسئلہ نہیں جو وجہ پریشانی بن سکے۔ آپ کھل کر اپنے کام کی

طرف پیش قدمی کر سکتے ہیں۔ امید ہے آج مناسب رقم کا بندوبست ہو جائے گا۔

آج کا دن کیسا

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply