آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل (آج کا دن کیسا)
ستاروں کی پوزیشن اب بدلنا شروع ہو گئی ہے مگر ابھی وہ سب کچھ نہیں ملے گا جس کی آپ کو خواہش ہے۔ سب کچھ آہستہ آہستہ ٹھیک ہو گا اور رکاوٹیں بھی اسی انداز سے دور ہوں گی۔ صورتحال بحر حال آپ کے حق میں ہی چلتی رہے گی اور روز گار کا سلسلہ اب نئے انداز سے شروع ہو رہا ہے، اس پر غور و فکر کریں۔

کورونالاک ڈائون کا وہ نقصان جس سے حکومتیں سر پکڑ کر بیٹھ گئیں

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
آپ کو پچھلے دنوں جن مشکلات کا سامنا رہا ہے، وہ آج سے تقریباً 14 یوم کے بعد ختم ہونا شروع ہو جائیں گی۔ اس وقت تک حالات جیسے تیسے چلتے رہیں گے۔ آپ جلد بازی سے کام نہ لیں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، وہ توکل پسند کرتا ہے، آپ اس کی رضا پر راضی رہیں گے تو حالات اور بھی جلد قابو میں آ جائیں گے۔ بحر حال ایک عظیم تبدیلیوں کا عمل اب شروع ہو گیا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
ستاروں کی روشنی میں یہ واضح اندازہ ہو گیا ہے کہ اب زندگی میں ایسی ایسی تبدیلیاں رو نما ہوں گی کہ جو آپ نے اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی ہوں گی بلکہ آپ کے بزرگوں نے بھی ،خود کو ذہنی طور پر تیار رکھیں۔ حالات بدلنا شروع ہو گئے ہیں، آپ روزانہ کے حساب سے اس کے اثرات کو محسوس کریں گے، ان دنوں جو پریشانی روز گار کے حوالے سے ہے، وہ جلد ختم ہو جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
روزگار کا سلسلہ چند دنوں میں ہی ان شاء اللہ بہتر ہو جائے گا، آپ فکر مند نہ ہوں۔ آپ کو گھر بیٹھے ہی اس کا اندازہ ہو جائے گا، جو لوگ بیمار تھے شفاء یاب ہوں گے ،جن کو گھر میں جن جن چیزوں کی ضرورت تھی، وہ بھی پوری ہو سکیں گی۔ ان دنوں دعا سے زیادہ کام لیں،کیونکہ سب سے بڑا وظیفہ دعا ہی ہے اور ساتھ ساتھ اپنے بگڑے ہوئے معاملات بھی ٹھیک کرنے کی کوشش کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
لاپروائی سے کام نہ لیں اب کوئی قدم تو اٹھانا ہے نا، اپنے روز گار کے لئے، اس لئے اچھی طرح پلاننگ کر لیں ،ان شاء اللہ اسباب خود بخود آپ کے سامنے آ جائیں گے، جو لوگ کسی جانب سے پیسوں کے انتظار میں بیٹھے تھے، ان کے لئے خوشخبری ہے،جن لوگوں نے اب نیا کام شروع کرنا ہے، وہ 28 یوم کے بعد کر سکتے ہیں۔ خاموشی سے چلیں جو ملے شکر ادا کر کے رکھ لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
اس وقت بے شمار معاملات خراب دکھائی دے ہے ہیں ،سمجھ میں نہیں آ رہا کہ یہ کیسے ٹھیک ہوں گے۔ اس کا یہ ہی جواب ہے کہ جب اللہ ہے تو پھر پریشانی کیسی۔ وہ سب کچھ ٹھیک کر دے گا اور ان شاء اللہ آپ کو ساری مشکلات سے نکال دے گا۔ ان دنوں روحانی قوت، ویسے ہی مضبوط ہو رہی ہے۔ آپ کثرت سے استغفار کرتے رہا کریں اور زیادہ سے زیادہ با وضو رہنے کی کوشش کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
صحت کا جس قدر ممکن ہو، خیال رکھیں، آپ کے لئے بہترہے۔ ایک تو نحوست کا شکار ہیں، دوسرا کسی جانب سے کچھ اثرات کے خطرات بھی محسوس ہو رہے ہیں۔ یہ ہفتہ دوسروں سے دور رہنے، اپنے معاملات کو راز میں رکھنے اور ابھی پرانے سلسلے کو ہی دوبارہ چلانے کا مشورہ دے رہا ہے۔ ان دنوں ضرورتیں تو پردئہ غیب سے پوری ہوں گی مگر اخراجات بھی بہت زیادہ ہوں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
بندش جیسی صورتحال کافی واضح ہے۔ اس کو روحانی طریقے سے حل کریں ۔ آپ روزانہ دوپہر سے پہلے سورۃ بقرہ 41 دن تک روز پڑھیں یا پھر اپنے گھر میں کسی کی ڈیوٹی لگائیں۔ اور ساتھ 11 بار منزل بھی پڑھیں ،ان شاء اللہ اس کے بعد پھر کسی کی ضرورت نہیں رہے گی۔ ان دنوں آپ خاموشی سے دن گزاریں، جو نصیب میں لکھا ہے وہ خود چل کر آئے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
ان دنوں آپ نے اپنے کافی معاملات ٹھیک کر لئے ہیں۔ ان شاء اللہ اب صورتحال بھی ٹھیک ہونا شروع ہو جائے گی اور پردئہ غیب سے ایسا سلسلہ بنے گا کہ آپ خود حیران ہو کر سجدئہ شکر ادا کریں گے، جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ اب شاید بہت کچھ ختم ہو چکا ہے، وہ غلطی پر ہیں۔ آپ اللہ پاک کے بندے ہیں اور اللہ اپنے بندوں کو تنہا نہیں چھوڑتا۔ سلسلہ وہیں سے چلے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
یہ ہفتہ نوکری وغیرہ کے حوالے سے ابھی کوئی خاص خبر نہیں دے رہا۔ اس طرف سے زیادہ پریشان نہ ہوں۔ اگلے دنوں میں، اس معاملے میں بے حد آسانیاں ملیں گی تو سابقہ نقصانات کا ازالہ بھی ہو جائے گا ،جو لوگ اولاد کے سلسلے میں پریشان تھے ،ان کا معاملا حل ہو جائے گا۔ دعا کریں کہ اللہ پاک اولاد سمیت سب کو ہدایت پر رکھیں مگر جائز رزق کمانا بے حد ضروری ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
آپ کیوں بار بار وہی غلطی دہرا رہے ہیں جس کی وجہ سے کئی قسم کے نقصانات ماضی میں اٹھاتے رہے ہیں، اب ایسا ہوا تو آپ کے لئے شدید مشکل پیدا ہو جائے گی۔ اس لئے غور و فکر کے ساتھ محتاط انداز سے چلیں جو لوگ کسی بھی حوالے سے پریشان ہیں، وہ اب تیزی سے ان مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے، یہ ہفتہ آپ کے لئے بحکم اللہ آسانیاں لے کر آ رہا ہے۔ آپ کو جلد اندازہ ہو جائے گا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
صحت کی تھوڑی سی فکر ہے۔ باقی معاملات میں زبردست انداز سے بہتری آتی جا رہی ہے۔ اگلے 14 یوم میں اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ صحت کا صدقہ دیں۔ کیڑوں، مکوڑوں کو خوراک ڈالیں اور خاص طور پر حقوق العباد کے حوالے سے جو غلطیاں ہوئی تھیں، ان کی اصلاح کریں۔ اللہ رحمن اور رحیم ہے ۔وہ آپ کی ساری غلطیاں معاف کر کے، آپ کی مشکلات آسان کر دے گا۔ ان شاء اللہ۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply