,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آج شام تک ستاروں کی پوزیشن صورتحال واضع کرے گی تو ہم اس حساب سے قدم اٹھائیں گے فی الحال خاموشی کے ساتھ چلنا ہوگا شرارت نہیں کرتی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
برسوں کے بعد ایسی صورتحال بنی ہے کہ کمزور ستارے اب طاقتور ہو رہے ہیں اس کے ساتھ ہی اب معاملات بدل جائیں گے۔ آج شام سے خود انداز ہوگا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کاروباری معاملات میں جس قدر خرابی تھی اب وہ ٹھیک ہونا شروع ہو گئی ہے۔ ہر ایک نیا دن نئی خوشخبری دے گا اور دن تیزی سے آپ کے حق میں ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بالکل پریشان نہیں ہونا اب اہم اور اچھی خبریں ملیں گی جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس کے ہونے کی واضع امید ہے۔ آپ بالکل فکر نہ کریں۔

بچوں کیلئے میٹھا زہر، نوجوانوں کو اندر سے کھوکھلا کرنیوالے مشروبات

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جس پریشانی نے گھیرا ہوا تھا وہ اب ختم ہونے جا رہی ہے غمی خوشی میں بدلنے والی ہے اور اولاد کے حوالے سے اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
نوکری میں بہتریا ور بعض بوژھے افراد اب ریٹائرڈ ہونے کے بارے میں سوچیں گے۔ اللہ پاک کسی اور جگہ سے بس روز گار میں بہتری کا سبب دیں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کسی جانب سے کچھ رقم کا حصول ہوگا اور بلاک رقم خاص طور پر آپ کے ہاتھ لگ سکتی ہے۔ کاروباری حضرات کے لئے آج بڑا شاندار دن ثابت ہوگا انشاءاللہ۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ کو بار بار کہا جا رہا ہے کہ ان دنوں کسی کے معاملات جھگڑوں وغیرہ سے دور رہیں اور صرف توجہ روز گار پر ہونی چاہئے جو لوگ پیسے کا انتظار کر رہے تھے ان کو مل جائے گا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کے لئے نیا سلسلہ بن سکتا ہے اس لئے اپنی پوری توجہ اس پر رکھیں اور جو لوگ ادھار وغیرہ کے حوالے سے پریشان تھے ان کے لئے آج خاص قسم کا ریلیف موجود ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بندش وغیرہ جیسی کیفیت موجود ہے آپ اس طرف خاص توجہ دیں جب یہ ختم ہو گی تو آپ کو اپنے کاموں میں بہتری حاصل ہو گی (نعیم القادر اللہ) دیکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو برسوں بعد تبدیلیوں کے جو اشارے مل رہے ہیں ان پر غور کریں اس میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ آج چھوٹی رقم کا حصول اور ایک رکا ہوا کام بھی ہو رہا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے اور جس بھی معاملے میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی وہ بھی دور ہو گی۔ آج خواہشمند افراد کے رشتے کی بات آگے بڑھ سکتی ہے۔

آج کا دن کیسا

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply