,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
ستاروں کی چال بتا رہی ہے کہ آپ کافی عرصے سے مسلسل مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں لیکن اب حالات میں قدرے بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آج سے ہی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
لوگوں کی باتوں میں آکر اپنی پوزیشن تبدیل مت کریں۔ ابھی جو کررہے ہیں صرف اسی پر فوکس کریں ۔ وقت مناسب نہیں پریشانی بڑھ سکتی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
حالات بدل رہے ہیں۔ آپ کو اس کے مطابق ہی فیصلہ کرنا ہے اور قدم اٹھانے میں اس لئے استخارے کی مدد سے چلیں ورنہ دور اندیشی سے کام لینا ہوگا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آج تبدیلی کے واضح اشارے موصول ہو رہے ہیں۔ آپ کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اورجو خود بخود سامنے آئے بس وہی آپ کے لئے بہتر ہوگا۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ جس بات کو لے کر پریشان ہیں۔ اس کا حل نکلنے میں ابھی چند یوم درکار ہیں۔ اس لئے آپ خاموشی سے جو کام کررہے ہیں۔ بس اس پر ہی لگے رہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
بندش جیسی کیفیت ہے۔ آپ کو محسوس ہو گا جیسے ہر چیز بلاک ہو کر رہ گئی ہے۔ آپ سورئہ بقرہ کی تلاوت اپنے گھر میں لازمی شروع کروا دیں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ توبہ کریں اپنے تمام گناہوں کی اور کوشش کریں کہ حقوق العباد کے حوالے سے جو غلطیاں ہوئی ہیں۔ ان کی فوری اصلاح کی جائے تب بہتری آئے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آپ اللہ پاک سے دعا کریں۔ دعا تقدیر کو بدل دیتی ہے۔ ان دنوں جو سخت حالات چل رہے ہیں اس میں آپ کو صرف رجوع الٰہی رکھ کر ہی چلنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ جس بھی سمت سفر کرنا چاہتے ہیں۔ اس کے لئے اگر استخارے کی مدد لے لیں گے تو بہتر نتائج حاصل کر سکیں گے کیونکہ فی الحال زائچہ بند ہی جا رہا ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
یا حی یا قیوم کا ورد 500بار دن میں لازمی کریں۔ اس ذکر سے انشاءاللہ آپ کئی قسم کی مشکلات سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ابھی حالات بہترنہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب کسی بھی قسم کی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ آپ نے اب ایسا کیا تو مشکل میں آ جائیں گے۔ یہ آپ کو وارننگ دی جا رہی ہے۔ آپ نے خود اپنے مسئلے خراب کئے ہوئے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن لوگوں نے خود تبدیلی کرنے کی کوشش کی وہ پریشانی میں آ سکتے ہیں۔ صرف اپنے اللہ سے مدد لیں اور سچے دل سے توبہ کرکے استخارے کے ذریعے ہی چلیں۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply