,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

اہم معاملے سے نکل جانے کی امید ہے اور ساتھ ہی کسی بڑی ضرورت کے پورا ہونے کا بھی امکان ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بس صدقہ دے دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

حالات اب بہتری کی جانب جا رہے ہیں۔ آپ مناسب پلاننگ کر لیں۔ سستی اور لاپرواہی آپ کے لئے مناسب نہیں ہے۔ اس وقت سے فائدہ اٹھا لیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

جس بھی مسئلے کو اپنے سرپر سوار کئے ہوئے ہیں۔ اس سے نکل جانے میں شام تک کامیاب ہو جائیں گے اور راستے کی بڑی دیوار بھی گر جائے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

دو تین یوم تو ایسے ہی گزریں گے۔ پھر بڑی تبدیلی کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔ اس کی تیاری کرلیں۔ روزگار کا اب ایک بڑا اور نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

عورت کے معاملات اور دل لگی سے دور رہیں۔ اگر سخت حالات میں بھی کچھ سبق نہیں سیکھا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔ آپ کو توجہ کی اشد ضرورت ہے، اس وقت۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو بندش و غیر محسوس کی جا رہی تھی۔ اب وہ ٹوٹ چکی ہے۔ آپ کاایک بڑا اہم کام بھی ہونے والا ہے۔ اس کی کسی وقت بھی آپ کو خوشخبری مل سکتی ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج ایک بڑے کام کو انجام دینے کے لئے بڑا اچھا دن رہے گا جو لوگ کسی بھی پریشانی کا شکار تھے۔ وہ ان شاءاللہ آج دوپہر تک ہی اس سے نکل جائیں گے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بیماری سے نجات ملے گی ان شاءاللہ اورجو کام بگڑا ہوا سمجھ رہے تھے وہ آج ٹھیک ہو جائے گا۔ تنگ کرنے والے بھی آج خودبخود بھاگ جائیں گے فوری۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

روزگار کا سلسلہ بدستور بحکم اللہ بہتری کو ظاہر کر رہا ہے۔ آپ کی جو مالی پوزیشن عرصہ دراز سے خراب تھی۔ اب وہ تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو جائے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک بھی شخص ان دنوں مدد کے لئے تیار نہیں ہوگا۔ صرف اللہ پاک کو پکاریں شرک سے دور رہیں، وہ ہی ہے جو آپ کو ہر مشکل سے نکال دے گا، ان شاءاللہ۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

جلد بازی میں آج کوئی بڑا فیصلہ مت کریں۔ آپ مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ آج کا دن خاموشی سے چلنے اور صرف توکل اختیار کرنے کے لئے ہی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

رقم کا جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوگا۔ آپ جس بھی پریشانی کا شکار ہیں۔ اس سے نجات ملے گی اور روزگار کا ایک سلسلہ بنتا ہوا دکھائی دے گا۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply