,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا
برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
جذباتی پن میں کوئی فیصلہ مت کریں۔ اب حالت ویسے نہیں رہے۔ کوئی اپنا آپ کی بات من جائے تو بڑی بات ہو گی،اِس لئے آج غصہ میں ہر گز نہ آئیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
مستقل مزاجی بے حد ضروری ہے،اس کی وجہ سے پہلے بھی نقصان اٹھایا تھا اور اب بھی خطرہ ہے، اب جو فیصلہ کریں اُس پر بالکل اٹل ہو کر کھڑے ہوں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
کچھ رقم ہاتھ میں آ سکتی ہے اور آپ کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔ آج کا دن اچھا اور کئی حوالوں سے مہربان ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لئے خاص طور پر۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مشتری کی زائچے میں آمد اچھی خبریں دے رہی ہے، مگر آپ بالکل بھی ہمت نہیں کر رہے، لاپرواہی کرتے رہیں گے تو اچھے وقت سے محروم ہو جائیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن کئی معاملات میں بہتری دے سکتا ہے۔ بشرط آپ کی نیت صاف ہو، آج آپ کو مالی طور پر بھی بہتری کی خبر ملنے کی بہت امید نظر آتی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کسی بھی بات کو لے کربالکل بھی پریشان نہ ہوں اللہ پاک آپ کو ضرور آسانیاں دیں گے۔ بس تھوڑا سا انتظار ہو جائے تو نتائج زیادہ اچھے ہوں گے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن افراد نے اپنی زندگی میں کبھی بڑی تبدیلی محسوس نہیں کی تھی، وہ اب اس کے لئے تیار ہو جائیں اور آج جو پلان ملے اُس پر غور بھی کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزگار کا سلسلہ اِن شاءاللہ بڑا ہی اچھا ہونے جا رہا ہے، دو سال کے بعد زائچہ بدلا ہے۔ اب صورتِ حال تیزی سے آپ کے حق میں ہوتی چلے جائے گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جلد بازی میں بنا بنایا کام خراب مت کریں، اس لئے خاموشی سے جو سلسلہ چل رہا ہے اس پر چلتے رہیں آج کا دن مالی لحاظ سے اچھا رہے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اندازے سے کام نہ کریں اور جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں، پوری توجہ کے ساتھ ڈالیں، ان دِنوں کسی طرف سے آفر آنے کی بھی نشاندہی ہو رہی ہے، جو اچھی ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ایک بڑی مشکل دوپہر تک ختم ہونے کی اطلاع ملے گی، جن افراد نے زندگی باہر گذاری ہے اب واپسی کا سوچیں بھی نہیں، پاکستان اب مستقل ٹھکانہ ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ بندش یا اور کسی قسم کے اثرات محسوس کر رہے ہیں وہ اب ان شاءاللہ خوشی حاصل کر سکیں گے،اس سے نجات کئی مشکلات کو کم کر دے گی۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply