,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

حمل
یہ ہفتہ کافی معاملات میں بہتری لے کر آ رہا ہے اور ان شاء اللہ آپ کو ان مشکلات سے نکالنے میں مددگار ہو گا جن میں آپ بڑے عرصے سے تھے۔ اب مالی معاملات میں بہتری آئے گی اور روزگار کے مواقع بحکم اللہ کھل جائیں گے جو لوگ اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اس کی ابتدا کر سکتے ہیں۔ حالات سازگار ہیں۔
ثور
کسی بھی قسم کی پراپرٹی وغیرہ کی خرید و فروخت نہ کریں۔ اس میں نقصان ہونے کا اندیشہ ہے اور رقم بلاک بھی ہو سکتی ہے، ان دنوں بس اپنے روزگار پر توجہ دیںجو بڑی تبدیلی مانگ رہا ہے اور لگتا یہی ہے کہ آپ کو ان سے گزرنا ہے۔ اس لئے بار بار کہا جا رہا ہے کہ خود کو اس کے لئے بالکل تیار رکھیں، ضروری ہے۔
جوزہ
اس وقت آپ کی جو پریشانی تھی۔ وہ ختم ہو گئی ہے۔ اب آپ کے لئے نئے راستے کھل گئے ہیں۔ آپ کو صرف اپنے روزگار اوراپنے گھر پر توجہ دینا ہوگی جو آپ کی مکمل توجہ مانگ رہا ہے۔آپ ابھی سرمایہ کاری نہ کریں۔ ابھی 100یوم انتظار کریں۔ جب 100یوم گزریں گے تو حالات بے حد شاندار ہو چکے ہوں گے پھر جو دل چاہے کریں۔
سرطان
آپ کافی معاملات میں بہت پریشان ہیں اور کچھ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ کیا اور کس طرف قدم اٹھانا چاہیے۔ اس لئے اگر استخارے کی مدد لے کر چلیں گے تو آپ کے لئے زیادہ مناسب ہو گا۔ اس سے فیصلہ کرنے میں آسانی رہے گی اور جو بُرے دن تھے، ویسے وہ گزر چکے ہیں۔ اب آپ آہستہ آہستہ کسی اہم اور بڑی تبدیلی کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
اسد
ان دنوں مالی طور پر آپ سخت مشکلات کا شکار چلے آ رہے ہیں۔ آپ کو اس سے نکلنے کا کوئی راستہ دکھائی نہیں دے رہا۔آپ بعد نماز مغرب سورۃ واقعہ پڑھنے کا عمل شروع کریں اور روزانہ 300بار اللہ اکبر اور کثرت سے درود شریف کا ورد کریں۔ میرے اللہ نے چاہا تو آپ ہر طرح کی مشکلات سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔
سنبلہ
آپ نے جو وقت گزارہ ہے، وہ اب لوٹ کر نہیں آ سکتا۔ البتہ اللہ کی مدد اور آپ کی سچی محنت اور لگن آنے والے وقت کو آپ کے حق میں کرنے میں آسانی دے گی۔ عزت ، دولت، شہرت ان سب میں دوبارہ بڑی شاندار کامیابی ملنے کا امکان موجود ہے۔ بس صاف اور سیدھے راستے پر چلنا ہے۔ دل سے سب کو معاف بھی کردیں۔
میزان
صحت کا صدقہ روزانہ کے حساب سے دیں۔ جتنی بھی آپ کی حیثیت ہے اور یاحی یا قیوم 500بار اللہ 1000بار اور یا کریم یا سلام یا مومن ہر نماز کے بعد 100بار ضرور پڑھیں، ان شاء اللہ پریشانیاں اور مشکلات کیسی ہی کیوں نہ ہوں،ان سے نکلنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو لوگ اس ہفتے اپنی ضرورت کے حوالے سے پریشان ہیں وہ ضرور پوری ہو گی۔
عقرب
آپ نے خود کو جب تک نہیں بدلا، حالات بھی نہیں بدلیں گے۔ حیران ہیں کہ اتنے سخت وقت سے بھی آپ نے کچھ نہیں سیکھا۔ اب بھی وقت ہے، سچی توبہ کرکے اپنے تمام معاملات سیدھے کر لیں۔ اللہ بڑا مہربان ہے۔ آپ کی اپنی اور گھریلو تمام مشکلات ختم کرکے آپ کو عمر بھر کے لئے نواز دے گا۔ نماز کی پابندی اور (یا نصیر یاولی) کا وردی 500 مرتبہ روز کریں۔
قوس
کاروباری حضرات پریشان نہ ہوں۔ آپ کو جس بھی مالی پریشانیوں نے عرصہء دراز سے گھیرا ہوا تھا۔ اب وہ ٹھیک ہونے جا رہی ہیں۔ اس کے لئے سلسلے کیسے بنیں گے۔ یہ آپ اللہ پاک پر چھوڑ دیں اور بس رزق حلال کے حصول کے لئے کوشاں رہیں۔ نوکری والے اب تبدیلی کے لئے تیار ہو جائیں۔ یہ کسی وقت بھی ہو سکتی ہے اور ان شاء اللہ اچھی ہی ہو گی۔
جدی
آپ کی ایک مشکل تو ایک دو دن میں حل ہو جائے گی اور بلاک رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔ نوکری پیشہ افراد کے تبادلے کا امکان ہے۔ ان دنوں اس تبدیلی کو روکنے کی کوشش کامیابی نہیں دلائے گی۔ آپ کو اسے قبول کرنا ہوگا۔ اولاد کا خانہ آپ کے خلاف ہے۔ وہ آپ کی بات کو ابھی نہیں سمجھیں گے۔ بس آپ کی دعا ہی بہت کچھ بدلے گی۔
دلو
اس وقت آپ ایک اہم مسئلے سے نکلنے میں کامیاب دکھائی دے رہے ہیں اور جو بوجھ کافی دنوں سے محسوس کیا جا رہا تھا۔ اس میں نمایاں کمی آ جائے گی۔ آپ کی ایک بڑی پریشانی گھریلو معاملات کے متعلق بھی زائچہ بتا رہا ہے کہ آپ چاہ کہ بھی اگلے تین ماہ سے پہلے اس سے نکلنے میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ خاموشی سے وقت گزارنا ہے۔
حوت
صحت کا خانہ اس وقت سخت مشکلات کا شکار ہے۔ صدقہ ضرور دیں، مگر اپنے دل کے معاملات اور حقوق العباد کے حوالے سے جب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں کریں گے اور سچی توبہ سے کام نہیں لیں گے۔ صورت حال مشکل سے ہی بدلے گی جو لوگ صرف رجوع الٰہی رکھ کر چلیں گے، وہ کامیاب ہیں ،اس میں وقت ضائع نہ کریں۔

تحفظ بنیاد اسلام بل سازش، دھوکے سے پاس کرایا گیا، پنجاب اسمبلی میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کا احتجاج

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply