,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
سورہ واقعہ اور نماز مغرب شروع کریں اور جھوٹ کو اپنے سے دور رکھیں سچ بولیں چاہے جتنا بھی بڑا نقصان ہو۔ آپ نے مالی طور پر بہتری لینی ہے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کاروباری حضرات ہوں یا نوکری پیشہ دونوں کو غیر متوقع طور پر روزگار میں بہتریا ور غیر متوقع پیسہ ہاتھ میں آنے کی نشاندہی بھی ہو رہی ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
راستہ نہ بدلیں ابھی خود جب حالات اللہ نے تبدیل کرنے ہوں گے تو بہت سے اسباب خود ہی پیدا ہو جائیں گے۔ اس وقت صورتحال کمزور ہے ابھی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

اضافی کام اور محنت کریں گے تو حالات بدلیں گے ان دنوں سارا کچھ آپ کے اپنے اوپر ہے۔ وقت تو ساتھ دے گا مگر آپ لاپرواہی دکھا رہے ہیں ابھی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو اب مالی طور پر زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ صورتحال دن بدن اس حوالے سے آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ بس آپ مکمل توجہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک اہم ذمہ داری ملنے کی امید ہے جس سے مالی حوالے سے بھی بہتری آ سکتی ہے کاروباری حضرات کے لئے انشاءاللہ اب بہت سے دروازے کھل سکتے ہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
صورتحال ابھی بدستور سست روی کا شکار ہے آپ کو صبر سے کام لینے کی اشد ضرورت ہے اور خود حالات بدلنے کی کوشش نہ کریں بس سب سپرد اللہ کر دیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
انتظار کریں اچھے دن آنے ولے ہیں بہت سخت وقت گزرہ ہے اب ان شاءاللہ اس کا ازالہ ممکن ہو گا اور آپ کی مستقبل کی راہ بھی اب آسان ہو گی۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
یاری دوستی سے باہر آئیں ان کے ساتھ خطرات ہیں آپ کو جس بھی شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ آپ سے خود ہی دور ہو سکتا ہے آج کچھ رقم بھی ملے گی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ان دنوں قریبی لوگوں سے مخالفت کا سامنا ہے اور آپ کی خاموشی بہت کچھ خراب ہونے سے بچا سکتی ہے۔ اس لئے آج کا دن تو صبر سے نکالیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
نوکری پیشہ افراد کو ابھی کچھ دن مشکل میں گزارنے ہیں۔ اس وقت اپنے آفیسر سے اپنی ضرورت بیان نہ کریں کوئی فائدہ نہیں ہے۔ بس چند دن گزرنے دیں بہتر ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج اپنی نظر اتاریں اور صدقہ بھی دیں۔ گر جیب اجازت نہ دے تو 300 بار اللہ اکبر پڑھ لیا کریں۔ صدقہ ادا ہو جائے گا اور بہتری آئے گی۔

عید کے دن عجیب قسم کا حادثہ ” ہمارا کوئی نہیں ہوتا ” —– ( قسط نمبر 2 )

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply