,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

حمل (آج کا دن کیسا)

اس ہفتے مالی طور پر آپ کے لئے اچھی خبریں ہیں۔آپ کی ضرورتیں پوری ہوتی رہیں گی اور گھر میں جاری کشیدگی بھی اِن شاء اللہ ختم ہو جائے گی۔ بس یہ بات اپنے ذہن میں رکھیں کہ آپ کسی بڑی تبدیلی سے گذرنے والے ہیں اور خود کو ذہنی طور پر اس کے لئے تیار رکھیں۔یہ تبدیلی بہت کچھ بدلے گی،تقریباً نقشہ ہی بدل جائے گا ہر چیز کا، جو اس سے پہلے کبھی نہ ہوا تھا۔

ثور
آج آپ کو کسی پرانے معاملے سے نکلنے کی خبر ملے گی،عرصۂ دراز سے آپ بے شمار مشکلات کا شکار ہیں،ہر کام میں ناکامی ملتی ہے۔ اب امید ہے کہ ایسا نہیں ہو گا،جو بھی ہو گا، اِن شاء اللہ وہ اچھا ہی ہو گا،خاص طور پر آپ کے معاملات جو مالی تھے، وہ غیر متوقع انداز سے ٹھیک ہونے لگیں گے اور کاروباری حضرات بھی پرانے نقصان کا ازالہ ممکن کر سکیں گے۔

جوزہ
خود کو بڑی تبدیلیوں کے لئے تیار رکھیں،بہت کچھ بدلے گا اب آپ نے بھی بڑے اہم فیصلے لینے ہوںگے،اس میں کسی قسم کی دیر نہیں ہونی چاہئے خاص طور پر اللہ پاک سے مدد مانگیں کہ جو آپ کے حق میں بہتر ہے وہ کر دے۔ اپنی مرضی سے کوئی قدم نہیں اٹھانا اگر بات سمجھ میں نہ آئے تو پھر استخارے کی مدد لے کر چلیں۔ اس سے اِن شاء اللہ ٹھیک راستہ ملے گا۔

سرطان
آپ پھر پرانی ڈگر پر چل نکلے ہیں، پھر وہی حرکتیں شروع کر دی ہیں۔توبہ کریں جس قدر ممکن ہو سکے اور اب نئی زندگی کا آغاز کریں سب معاملات ختم کر کے، اِن شاء اللہ صورتِ حال بدل جائے گی۔ آپ کسی بڑی تبدیلی کی طرف جا رہے ہیں،جو آپ کے گھر اور باہر ہر چیز کو شاید بدل دے۔ ان دِنوں بس اپنے لئے اللہ پاک سے بہتری کی دُعا کرتے رہیں۔

اسد
آپ جس قسم کی فکر میں ہیں، اس سے اِن شاء اللہ کسی وقت بھی آزاد ہو جائیں گے، آپ کی ایک بڑی ضرورت تو آج ہی پوری ہو جائے گی، جو لوگ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں وہ ابھی انتظار کریں، جلد بازی نہ کریں۔حالات بہتر ہوں گے تو آپ کو خودبخود اس کا اندازہ ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ صحت کے امور پر خاص توجہ دینے کا ہے۔

سنبلہ
اولاد کے حوالے سے ابھی بڑے فیصلے مت لیں۔یہ وقت اس کے لئے مناسب نہیں ہے، اللہ سے دُعا کریں،جب اسباب خودبخود پیدا ہو جائیں گے تو آپ کے سامنے سب کچھ آ جائے گا۔ ابھی رسک لینا بے حد خطرناک ہے،جو لوگ کسی طرف سے کسی بھی قسم کی امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ اس بارے میں خوشخبری سن لیں گے، کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو سکتا ہے۔

نوبیاہتا جوڑاغیرت کے نام پر قتل

میزان
صحت کے حوالے سے زیادہ پریشان نہ ہوں، اِن شاء اللہ جو بھی اس بارے میں فکر تھی، وہ ختم ہو جائے گی اور جو نصیب میں ہے وہ رزق تو آپ کو مل کر رہے گا۔ ان دِنوں گھریلو پوزیشن بھی کمزور ہے اور مسلسل آپ کی توجہ مانگ رہی ہے، بات بات پر غصہ بھی ہو جاتے ہیں،مزاج گرم رہنے لگ گیا ہے جو کسی کے لئے بھی اچھی بات نہیں ہے۔ ذکر الٰہی کریں، اس کا فائدہ ہوگا۔

عقرب
بندش جیسی صورتِ حال محسوس کر رہے ہوں گے،پانچ ستارے ان دِنوں آپ کے زائچے میں موجود ہیںجس کی وجہ سے ہر کام او ہر چیز جیسے بلاک ہو کر رہ گئی ہے۔ آپ صرف دُعا کریں کہ یہ بُرا وقت گزر جائے اور اِنشاء اللہ گزر بھی جائیگا، لیکن اب تیزی سے چلنے کی ضرورت نہیں ہے، جو نصیب میں لکھا ہے وہ ہو کر رہیگا۔ آپ کو اپنوں کیساتھ تعلقات میں بہتری لانا ہو گی۔

قوس
آپ عرصہء دراز سے نئے رشتے کے انتظار میں تھے، اب وہ کسی وقت بھی بن جائے گا،مگر فیصلے سب آسمان پر ہی ہوتے ہیں،بس اُس کے فیصلوں پر راضی رہیں اور شکر ادا کرتے رہیں، اِنشاء اللہ سب آپ کے حق میں ہی ہو گا،اِس وقت مالی معاملات بے حد خراب ہیں،بعدنمازِ مغرب سورۂ واقعہ پڑھنے کا عمل شروع کریں،اِس سے اس پریشانی سے نجات مل جائے گی۔

جدی
اس ہفتے پرائز بانڈ کی خریداری فائدہ مند رہے گی، جو لوگ بے روزگار تھے وہ اِن شاء اللہ کام پر لگ جائیں گے۔خاص طور پر اولاد کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی،آپ کو جس بندش و دیگر قسم کے اثرات کا سامنا تھا وہ تقریباً ختم ہو چکے ہیں، اب صرف آگے بڑھنے کا وقت ہے، میرے رب کی رضا سے آپ کو روزانہ کے حساب سے بہتری ملے گی۔

دلو
جو لوگ عرصۂ دراز سے مناسب رشتے کے انتظار میں تھے، اب وہ فیصلہ لے لیںاور زیادہ کیڑے مت نکالیں، اللہ پاک سے بس دُعا کریں کہ آپ کے حق میں اچھا رہے۔ کاروباری حضرات کے لئے بھی اب اچھا وقت شروع ہو چکا ہے، سابقہ نقصان کا بھی ازالہ ہو سکے گا اور ضرورتیں پوری ہونے کے علاوہ آپ کے ہاتھوں اب نیک کام بھی ہوں گے،جو اگلی دُنیا میں آپ کے کام آئیںگے۔

حوت
صورتِ حال اس ہفتے بڑی تیزی سے بدلے گی، کچھ فیصلے آپ کے حق میں ہوں گے اور کچھ آپ کے خلاف، بہرحال آپ نے اب ہمت کرنی ہے اور خود کو اچھے بُرے وقت کے لئے تیار رکھنا ہو گا،جو لوگ کسی بھی مشکل میں ہیں وہ 300بار اللہ اکبر روزانہ ضرور پڑھیں،کیونکہ ایک مرتبہ اللہ اکبر پڑھنے سے ایک اونٹ کا صدقہ ادا ہوتا ہے۔ اگر صدقہ ادا ہوتا رہے تو ہر بَلا دور رہے گی۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply