,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

حیران کن خبریں مل سکتی ہیں۔ آپ جس کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ آپ خودکو اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اور اب کامیاب وہی ہے جو صرف اللہ سے لگن لگائے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
چھوٹی چھوٹی باتوں کو اپنے سر پر سوار کر لیتے ہو اور یہ سارا اثر آپ کی صحت پر پڑ رہا ہے۔ خود کو اس کیفیت سے نکالیں اور زکر الٰہی کثرت سے کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ جس بھی طرح کا معاملا سوچ رہے ہیں۔ اس طرح فی الحال ہونا ابھی ناممکن ہے۔ آپ صرف اس طرح چلیں جس طرح اللہ پاک کی رضاہو بس۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
آپ کو اب ایک نئی زندگی سے گزرنا پڑے گا اور اب وہ حالات شاہد لوٹ کر نا آئیں۔ جو پہلے تھے۔ اس لئے ذہنی طور پر ہر طرح کے حالات کے لئے تیار رہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بے شمار معاملات آپ نے ہی ٹھیک کرنے ہین، مگر آپ ان دنوں مایوسی والی کیفیت سے گزر رہے ہیں جو کہ آپ کے لئے بالکل بھی مناسب نہیں بس نماز سے مدد لیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
غیر متوقع سلسلے بنیں گے۔ غیر متوقع حالات اس کے لئے زائچے کی پوزیشن تبدیل ہونا شروع ہو گئی ہے۔ اور اب جلد اس کا رزلٹ ملنا شروع ہو جائے گا وہ بھی جلد۔

کرونا وباء، عالمی معشیت سے متعلق آئی ایم ایف کا انتباہ اور خوشخبری ایک ساتھ

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج چھوٹی ضرورت ان شاءاللہ پوری ہو گی اور آپ کو اس شخص سے بھی فائدہ ہوگا جس سے کبھی امید بھی نہ تھی۔ آج بڑی مشکل ٹل جائے گی فکر نہ کریں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے کام کو تبدیل کرنا ہے وہ بس چند یوم صبر سے کام لیں ان شاءاللہ اس کے بعد ان کو اچھی خبریں ملیں گی خود بخود اسباب بن جائیں گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج آپ کو ایک اہم معاملے میں کامیابی ملے گی اور جن افراد نے وعدہ کر رکھا تھا۔ وہ اپنے وعدے پرپورا اتریں گے۔ آج اولاد کے حوالے سے بھی اچھی خبر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کو ایک انہونی خبر ملے گی اور حیران کن طور پر کسی بڑی تبدیلی کی جانب جا رہے ہیں اور اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے لئے بہت اچھی ثابت ہو، ان شاءاللہ

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
صحت کا صدقہ آج لازمی دیں اور 300بار اللہ اکبر بھی پڑھیں یہ بھی ایک صدقہ ہی ہے۔ جو بلاﺅں کو ٹال دے گا۔ آپ آج کل آزمائش میں آئے ہوئے ہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
کسی بھی انجان پر بھروسہ کرکے ساری باتیں اس سے نا کیا کریں۔ اب خود کو بدلیں۔ حالات دوبارہ لوٹ کر ویسے نہیں آ سکتے۔ اب خودبخود نئے سلسلے بنیں گے۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply