,jtn online kundli ,آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Aries (آج کا دن کیسا)

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے ہیں اس میں ان شاء اللہ اب کامیابی ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آپ نے پہلے ہی بہت سا وقت بڑی مشکل سے گزارہ ہے اب اس کا انعام ملنے کا وقت آ گیا ہے۔ بیماری سے نجات ملے گی۔ رکے ہوئے کام چل پڑیں گے بے روز گار افراد کا نیا سلسلہ بن جائے گا اور مالی طور پر کئی حوالوں سے خود کو مضبوط محسوس کریں گے ،اللہ کے حکم سے بُرا وقت گزر چکا ہے۔
Taurus
آپ کو کئی برس پیچھے جانا پڑ گیا جہاں سے زندگی شروع ہوئی تھی۔ آج سے ہی اہم تبدیلی کے مراحل میں داخل ہوں گے ،خود کو اس کے لئے تیار رکھیں ،اب پرانی سب باتیں چھوڑ دیں ،بس آگے کی فکر کریں۔ حالات اب تیزی سے بدلیں گے او ر آپ کو ان پر گہری نظر رکھنا ہو گی۔ ان دنوں اب کسی بھی قسم کا رسک بالکل بھی نہیں لینا۔
Gemini
آپ کی ایک بندش اب ٹوٹ رہی ہے جس نے کئی دنوں سے آپ کو مکمل بلاک کر کے رکھا ہوا تھا اور آپ کو مشکلات میں ڈالا ہوا تھا ایک دوست بھی مدد کے لئے تیار ہوگا اور جن افراد کو قرض چاہے جتنا بھی ہو،اس کا بندوبست ہو جائے گا۔ آئندہ کیا کرنا ہے اس رقم کے ساتھ اس کے لئے آپ نے نہایت ہی سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا ہے پلاننگ کے ساتھ۔
Cancer
آپ جس جگہ پر موجود ہیں خاص طور پر نوکری کے حوالے سے تو بڑی تبدیلی کے لئے خود کو تیار رکھیں۔ ان دنوں یہ تبدیلی بے حد مضبوط انداز میں آپ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ آپ نے خود کو ذہنی طور پر تیار رکھنا ہے ،اپنی اولاد کے حوالے سے فیصلہ کرتے وقت جلد بازی سے کام مت لیں۔ ابھی کسی بھی بڑے کام کے لئے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔ بہت خیال رکھیں۔
Leo
سستی اور لاپرواہی سے بالکل بھی کام مت لیں۔ اس وقت ستاروں کی چال اپنا رخ تبدیل کر رہی ہے اور وہ کام ہوں گے جو شاہد برسوں میں بھی نہیں ہوتے ہوں گے۔ یہ حیران کن تو ہے مگر حالات اب کیا رخ اختیار کرتے ہیں۔ اس کے بارے میں آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ لیکن اللہ پاک سے امید ہے کہ جو بھی ہوگا اچھا ہی ہوگا اور ان شاء اللہ آپ کے حق میں ہوگا۔
Virgo
ان دنوں آپ کو صحت کا مسئلہ تنگ کر رہا ہے آپ نے اپنے ساتھ ساتھ اپنے گھر والوں کی صحت کا بھی خاص خیال رکھنا ہے اور صدقے کے عمل کو نہیں چھوڑنا، یاد رکھیں کہ بدنظری بھی ہے۔ جس کا حل صدقہ ہے اور تین سو بار اللہ اکبر بھی لازمی پڑھا کریں۔ ذکر الٰہی میں ہی سکون ہے اور آپ کی مشکلات کا حل بھی۔ باوضو رہنے کی کوشش کریں۔
Libra
آپ کو خود کو مضبوط کرنا ہوگا اور اپنے اندر پوری توکل رکھنا ہو گی کہ ہر کام صرف منجانب اللہ ہے آپ کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اس لئے صرف اس کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیں وہ آپ کی ہر مشکل آسان فرما دے گا اور اپنے والدین (زندہ ہیں یا اللہ کے پاس ہیں) ان کے لئے خصوصی دعا کیا کریں آپ کے سارے معاملات ان شاء اللہ خودبخود حل ہونا شروع ہو جائیں گے۔
Scorpio
آج سے عطارد زائچے میں داخل ہوگا اور چار یوم کے بعد پوری شدت سے اپنا کام شروع کر دے گا۔ اس کے بعد مالی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کا عمل شروع ہو جائے گا اور روزانہ کے حساب سے سلسلہ بنتا چلا جائے گا۔ یہ ہفتہ آپ کو اہم معاملات میں بڑی تبدیلی سے گزرنے کے اشارے بھی دے رہا ہے۔ آپ اس کے لئے اب خود کو ذہنی طور پر بالکل تیار کر لیں۔
Segittarius
جن امور میں آپ نے کافی دنوں سے صرف مشکلات دیکھی ہیں ان میں اب بہتری کا عمل شروع ہونے والا ہے۔ بس تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ آپ کو تمام نقصان کا ازالہ مل جائے گا اور آپ کے پاس اتنا آجائے گا کہ آنے والے بے شمار دن اس حوالے سے آسان ہو جائیں گے آپ کی پریشانی اب عارضی رہ گئی ہے۔ اس لئے آپ بس اپنی نیت صاف کر کے اپنے اللہ پاک کی طرف رجوع کریں۔
Capricorn
تبدیلی بالکل آپ کے سر پر کھڑی ہے خود کو ذہنی طور پر تیار کر لیں ورنہ اچانک خبر ملنے سے آپ کچھ بھی نہ کر پائیں گے۔ اس وقت قسمت ساتھ دے رہی ہے۔ بعد میں شاہد آپ کو یہ موقع نہ ملے۔ آپ جس بھی پوزیشن پر ہیں اب اس سے ہٹ جائیں گے، اللہ کرے کہ اس سے بہتر پوزیشن ملے مگر ابھی حالات ایسے بالکل نہیں کہ کوئی بڑی خوشخبری دی جا سکے۔
Aquarius
آپ کو جو پریشانیاں مل رہی تھیں اس میں اب نمایاں کمی واقعی ہونا شروع ہو گئی ہیں اور تین چار یوم میں یہ بالکل ختم ہو جائیں گی ان دنوں جو آفر ملے اس کو ہاتھ سے مت جانے دیں ، رسک بھی لے سکتے ہیں قانونی معاملات بالکل ٹھیک ہیں۔ اس طرف سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ وراثتی امور میں اب کوئی نیا سلسلہ بن سکتا ہے۔ ضرور کوئی بڑی ہل چل ہو سکتی ہے۔
Pisces
بدنظری کی کیفیت ہے آپ کو چاہئے کہ اپنے اوپر گوشت وار کر پرندوں کو ڈال دیں اور کوشش کریں کہ چند دن اپنی زبان مکمل بند رکھیں۔ آپ ہر ایک کو اپنے دل کی بات بتا دیتے ہیں۔ جس سے دوسرے فائدہ اٹھاتے ہیں ان دنوں خاموشی سے گھر میں وقت گزاریں اور اپنے عزیز اور رشتے داروں سے بھی دور رہیں اور ابھی کوئی نیا کام بالکل بھی شروع نہ کریں تو بہتر ہے۔

آج کا دن کیسا
سپورٹس پریزنٹر زینب عباس ایشیاء، یو کے اور یورپی یونین کی 100متاثر کن شخصیات میں شامل

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply