aaj ka din jtnonline

آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

بدلتے ہوئے حالات پر گہری نظر رکھیں اور اس کے مطابق قدم اٹھائیں۔جلد بازی بالکل نہیں کرنی جو کام ہونا ہوگا اس کا سلسلہ خود بخود سامنے آئے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ نے اگر اتنے سخت حالات گزارنے کے بعد بھی کچھ نہیں سیکھا تو پھر آگے کیا بنے گا یہ صرف اللہ جانتے ہیں ہمارا مشورہ کہ ابھی بھی سچے دل سے توبہ کر لیں تو بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
یورینس کا زائچہ میں آنا کسی بڑی تبدیلی کے اشارے دے رہا ہے۔ آپ تیار ہو جائیں بہت کچھ بدلے گا اور جلد بدلے گا۔ اب حالات ویسے بالکل نہیں رہیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ تبدیلی کو مذاق سمجھ رہے ہیں وہ بڑے پچھتاویں گے۔ اب بھی وقت ہے سنجیدہ ہو جائیں اور حالات کی نزاکت کو سمجھیں ورنہ پھر بہت دیر ہو جائے گی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان۔ بعض افراد تو اب ریٹائر ہونے کا پروگرام بھی بنائیں گے۔ حالات بڑی تبدیلی کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ اللہ کریں آپ کے حق میں ہو۔

ایران میں معاشی سرگرمیوں کے سواء تمام نوعیت کی تقریبات و امتحانات پر پابندی عائد

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
جن لوگوں نے خود کو آزاد چھوڑ رکھا ہے۔ وہ خود پر ظلم کر رہے ہیں۔ کسی قسم کے اثرات میں دکھائی دے رہے ہیں۔ روحانی طورپر مضبوط ہونگے تو کچھ حاصل ہوگا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کی ایک بڑی کوشش تھوڑی سی کامیاب تو ہوگی مگر جیسے نتائج آپ چاہتے ہیں ویسا ہونا ابھی مشکل ہے۔ آپ نہایت سوچ سمجھ کر قدم کو اٹھائیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
روزانہ کے حساب سے حالات میں بڑی ہی غیر متوقع تبدیلی آ رہی ہے۔ آپ کوذہنی طور پر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا اور کثرت سے ذکر الٰہی بھی کرنا ہوگا۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا سلسلہ روزگار بنانے کا کوئی پروگرام بنایا ہے۔ وہ ابھی اپنا پروگرام ملتوی کر دیں اور بھی حالات کا جائزہ لیتے رہیں تو بہتر ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ایک اہم ذمہ داری ملے گی اور اولاد کے حوالے سے بھی اب کسی بڑے فیصلے کی جانب جانے کا سلسلہ بن رہا ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ جلد شفایاب ہوں گے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کسی بھی شخص کے ساتھ مل کر ابھی کوئی پروگرام نہ بنائیں۔ ابھی ستاروں کی چال کسی بھی طرح ٹھیک نہیں چل رہی۔ ایسے میں فائدے کے بجائے نقصان ہوگا۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
ایک اچھی خبر ملنے کا چانس اور چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔ خواتین بس اپنی صحت کا خاص خیال رکھیں بے حد ضروری ہے،ان کے لئے۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply