آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
آپ کو آج اپنی سطح سے ہٹ کر کام کرنا ہوگا اس کے لئے چاہے آپ کا ذہن مانے یا نہ مانے لیکن اب چلنا بھی ہے تو ہر صورت حالات کے ساتھ۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اس وقت اپنوں کے ساتھ اختلافات والد خانہ کھلا ہوا ہے مگر آپ نے بالکل بھی غصہ نہیں کرنا اور نا ہی کوئی پرانی بات کو دہرانا ہے بات خراب ہو گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب کی پریشانی ختم ہو گی جو بات بہت دنوں سے آپ کے دماغ میں چل رہی تھی۔ آج کا دن مالی معاملات میں انشاءاللہ بہتری ہی لائے گا۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے میں جس نے پہلے بھی دھوکا دیا تھا تو خود پر ظلم کریں گے۔ آج تو زبردستی وارننگ ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
خود کسی کام کے لئے کوشش کرکے اس کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش مت کریں یہ غلط ہے۔ جب نصیب ہوگا تو اس کے اسباب خود بخود بن جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ایک بھی خطرہ ایسا نہیں ہے جو آپ کو تنگ کر سکے آج آپ کھل کر اپنے مقصد کی جانب چل سکتے ہیں کوئی کیا کر رہا ہے۔ اس کو نہ سوچیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اچھا دن تو ہے مگر آپ کو ابھی وہ نتائج نہیں ملیں گے جس کا انتظار ہے آج ہونے والی پیش رفت مالی طور پر کچھ بہتری تو لا ہی رہی ہے ان شاءاللہ۔

’ نیپوٹزم‘ ۔۔۔ بھارتی فلم انڈسٹری کا کلچر، اداکار ہ تاپسی پنوں بھی بول اٹھیں، کئی انکشافات

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
دوسروں کے معاملے سے جس قدر ممکن ہودور رہیں۔ اس وقت آپ کے لئے مشکل پیدا کر کے وہ نکل جائیں گے آپ بس اپنے روز گار پر توجہ دیں جو اصل ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کی دلی مراد پوری ہونے جا رہی ہے اور گھر میں بری شاندار خبر آ سکتی ہے۔ آج کا دن بس روز گار کی فکر کا ہے۔ جو کہ بلا وجہ ہی ہو رہی ہے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اضافی ذمہ داری سے نکل آئے ہیں ملازمت پیشہ افراد تبادلے اور ترقی کے لئے بھی اب تیار رہیں۔ بہرحال موجودہ جگہ پر قائم رہنا اب مشکل ہو سکتا ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ کو آج ایک اہم خبر بہت کچھ دے جائے گیا ور جس بھی انتظار میں بیٹھے ہوئے تھے وہ بھی ختم ہوگا۔ تعلیمی حوالے سے بھی بات آگے بڑھے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آج کچھ مال ہاتھ میں آ سکتا ہے اور ایک پرانی ٹنشن سے بھی نجات ملے گی نوکری والا خانہ اب بحکم اللہ بہتری میں آ رہا ہے۔ خود محسوس ہوگا۔

آج کا دن کیسا

Leave a Reply