آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)

آج اہم دن ہے اور آپ کو کسی معاملے میں اچھی خبر ملنے کے امکانات روشن

ہیں۔ آج چھوٹی رقم کا حصول بھی ممکن ہو سکتا ہے۔ روزگار ملے گا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

اس وقت ستاروں کی پوزیشن آزمائشی چل رہی ہے۔ آپ کو ہر معاملے سنبھل کر

چلنے کی ضرورت ہے اور کسی بھی قسم کے رسک لینے سے دور ہی رہیں تو

بہتر ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم مسئلے سے نجات ملے گی اور کچھ رقم کا بندوبست بھی ہو جائے گا اور

آج گھر میں جاری ایک کشیدگی بھی بے حد کم ہو سکے گی، ان شاءاللہ

فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو مقامی انتخابات میں شکست کا سامنا

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

جو لوگ کسی بھی انجان شخص کی باتوں میں آکر اپنی سمت تبدیل کرنا چاہتے ہیں

وہ نہایت بے وقوفی کریں گے، ایسا بالکل مت کریں وقت مناسب نہیں ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے اور جو کام کل تک مشکل لگ رہا تھا۔ وہ بے

حد آسان محسوس ہوگا اور راستے کی بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ان حالات میں آپ ابھی کسی بھی طرح بڑا فیصلہ مت لیں۔ جو قدرتی طور پر ہو

رہا ہے۔ اس کو ہونے دیں۔ آپ خود کو بس سپرد اللہ کر دیں تو بہتر ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آج کسی جانب سے چھوٹی رقم کا بندوبست ہوگا اور اہم ضرورت بھی پوری ہو گی۔

آپ بس خاموشی کے ساتھ مکمل توکل کرکے چلیں تو زیادہ بہتر ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

آپ کی راہ میں ایک چھوٹی سی رکاوٹ ہے۔ جو آج شام تک ہی دور ہو جائے گی

پھر مطلوبہ نتائج حاصل ہوجانا شروع ہو جائیں گے، صبر سے کام لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپ حالات ٹھیک ہوتے ہی پرانی ڈگر پر چلنا شروع ہو گئے ہیں جو کہ پھر بہت

بڑی غلطی کی جانب ہیں ابھی وقت ہے، سوچ سمجھ کر اپنے قدم اٹھائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہو رہی ہے اور جس کی وجہ سے روزگار کا

سلسلہ بھی بڑا شاندار ہونے کا امکان ہے۔ آج ضرورتیں پوری ہوں گی۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آج کا دن گھریلو ماحول میں ان شاءاللہ بہتی کا سبب بنے گا اور آپ کی ایک

پریشانی ختم ہو گی۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ بھی اب شفاءیاب ہو سکیں گے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

اچھا اچھا سوچا کریں۔ اللہ پاک سے جس طرح کا گماں کرو گے اس کو اسی طرح

کا ہی پاﺅ گے۔ آج بہرحال ایک اہم معاملے میں کامیابی مل سکتی ہے۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply