آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
جن افراد کو صحت کے حوالے سے پریشانی تھی وہ شفاءیاب ہونگے اور ایک بڑی رکاوٹ بھی آج دور ہو گی، آج کچھ اہم پلاننگ بھی بنے گی مستقبل کے حوالے سے۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جن افراد نے اب تنہا سلسلہ شروع کرتا ہے وہ صرف چند یوم انتظار کر لیں،اللہ کی طرف سے جو مدد آئے گی۔ وہ ہمارے لئے انصام ہی ہو گا اور جلد آئے گی۔ انشاءاللہ

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
رکاوٹیں دور ہو رہی ہے۔ حالات تیزی سے بدل رہے ہیں اور خطرناک دن اب بھاگ گئے ہیں۔ اس وقت صرف سیدھے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے بس۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے اور جو لوگ مالی طور پر سخت مشکل دن گزار کر آئے ہیں اب چند ہی دنوں میں وہ کافی حد تک بہتری حاصل کر لیں گے۔

کرونا وبا، طبی عملہ، مریضوں کا بغیر وضو نماز پڑھنا جائزقرار

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج دوپہر کے بعد زائچہ اپنی پوزیشن کو بدلے گا۔ تو آپ کو کئی معاملات میں بہتری محسوس ہو گی اور خاص طور پر مالی معاملات بہتری کی جانب لے کر جائیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کے روحانی معاملات تیزی سے بہتر ہو رہے ہیں۔ آپ کو جس منزل کے بارے میں نشاندہی ہو رہی ہے۔ اس کا ذکر کسی سے نہ کریں پھر قدرت کے نظارے دیکھیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج آپ کے زائچے میں مشتری کی آمد ہو رہی ہے۔ اُمید تو بہت ہے کہ اس سے صورتحال بدل جائے گی اور آپ کو کئی معاملات میں اب بہتری ملنا شروع ہو گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج کا دن اچھا ہے، اور آپ کو اہم کام میں کامیابی دے گا اور آنے والے دنوں کی نوید بھی سنا رہا ہے، جو لوگ بیمار ہیں انشاءاللہ شفاءیاب ہونگے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
اس وقت صورتحال بڑی اچھی ہے۔ آپ کو کسی طرف سے رقم کا حصول ممکن ہو گا اور اپنے گھریلو معاملات میں بھی کامیابی حاصل ہو گی اور اہم سلسلہ بھی بنے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آج اچھا دن محسوس ہو رہا ہے۔ آپ جس خبر کا انتظار کر رہے تھے وہ کسی وقت بھی مل سکتی ہے اور ایک دوست سے رقم کا حصول بھی ممکن ہو گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج اچھا دن ہے مبارک ثابت ہو گا، نامعلوم مقام سے کوئی اہم سلسلہ بن سکتا ہے اور آپ کی خواہش کے مطابق پرانا مسئلہ بھی حل ہو سکتا ہے، انشاءاللہ

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جس بھی طرف سے آپ کو بڑی خبر آ رہی تھی وہ اب انشاءاللہ اچھی خبر میں بدل جائے گی اور کافی عرصے کے بعد اب معاملات سیدھے ہوتے نظر آتے ہیں۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply