آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
آج مبارک دن ہے۔آپ کو کسی جانب سے اچھی خبر مل رہی ہے اور ایک رکا ہوا کام بھی چل پڑنے کی امید ہے، چھوٹی رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے۔ انشاءاللہ

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کو جس بڑے ہی سخت وقت کا سامنا رہا ہے۔ اب اللہ اللہ کر کے یہ گذارہ ہے تو پھر اپنے معاملات بھی ٹھیک کر لیں آپ کے دن اب جلد ہی بدلنے والے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
ان دنوں پریشانی نے تنگ کیا ہوا ہے اور یا حئی یا قیوم کا ورد کریں ۔اس سے آپ کو اس مشکل سے نکلنے میں آسانی ہو گی اور توبہ بھی لازمی کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مسئلے ختم ہونے والے ہیں۔ اللہ نے چاہا تو اب جلد سب سے نجات ملے گی اور جس بھی طرف سے آپ نے پیسوں کی امید لگا رکھی تھی وہ بھی پوری ہو سکتی ہے۔

لاک ڈاؤن، چلی میں بھوک پر ہنگامے، برازیلی عوام عدم تحفظ پرسراپا احتجاج

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آج کا دن اچھا ہے۔ شام تک دو تین کام سنور سکتے ہیں اور جو تنا سلسلہ بنانا چاہ رہے تھے اس کے بارے میں بھی خبر مل سکتی ہے بس باوضو رہا کریں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
روحانی طور پر فائدہ ہو رہا ہے ، اب لگتا ہے جیسے دعائیں قبولیت کے مراحل طے کر رہی ہوں ان حالات میں کثرت سے ذکر الٰہی کریں اور توبہ استغفار ضرور کریں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج کا دن قدرے بہتری لے کر آیا ہے۔ آپ کو مالی حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی اور جو رکاوٹ پیش آ رہی تھی۔ انشاءاللہ اس کا بھی خاتمہ ہو جائے گا۔ فکر مند نہ ہوں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جو لوگ کسی بھی شخص کی باتوں میں آ کر اپنا قبلہ بدلنا چاہتے ہیں اور روزگار کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ساتھ زیادتی کریں گے۔ خدا کے لئے چند دن صبر کر لیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
صورتحال بدستور آپ کے حق میں تبدیل ہو رہی ہے، آپ جس بھی مسائل کا شکار ہیں اب اس سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے۔ رساتے بڑی تیزی سے صاف ہو رہے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
ان دنوں ایک اہم آفسر آنے والی ہے۔ جو آپ کے وہم گماں میں بھی نہ ہواور جن لوگوں کا کام شروع کرنا ہے۔ امید تو ہے کہ یہ ان کے لئے بڑا ہی اچھا وقت ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آج ایک رکا ہوا کام ہو سکتا ہے۔ دوستوں سے دوری رکھیں اور چند دن خوب دل لگا کر روزگار پر توجہ دیں۔ انشاءاللہ حالات ہی بدل جائیں گے سارے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
شام تک کوئی اچھی خبر مل جائے گی اور کسی جانب سے مناسب رقم کا بھی انتظام ہو جائے گا۔ گھریلو پریشانی انشاءاللہ کا فی حد تک کم ہو جائے گی فکر نہ کریں۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply