آج کا دن کیسا گذرے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
آپ نے پچھلا وقت بے حد سخت گزارا ہے۔ یہ سب قدرتی تھا۔ اب ان شاءاللہ صورت حال بدلنے جا رہی ہے اور جلد ہی اچھے دن دیکھنے کو ضرور ملیں گے ،فکر نہ کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
توبہ سے کام لیں۔ یہ سارے بند دروازے کھول دے گی اور آپ کو ہر قسم کی مشکلات کو ختم کر دے گی جو لوگ کسی حوالے سے پریشان تھے اب جلد اچھی خبریں سن سکیں گے

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اس وقت آپ کی گھریلو پریشانی آپ کو تنگ کر رہی ہے۔ آپ اپنی سطح سے نیچے آ جائیں اور غصہ کم کریں اور اللہ کی رضا کے لئے سب کو معاف کر دیں تو بہتر ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
ان دنوں جس بھی مسئلے کا شکار ہیں اس سے نکلنے کی اب خوشی کی خبر آنے والی ہے اور آپ کے لئے سابقہ مشکلات میں سے انعام لینے کا وقت بھی ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی بھی ایسے شخص کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں جن کی پوزیشن بہتر نہیں ہے وہ فوری طور پر اپنی حرکتوں سے باز آ جائیں ورنہ بڑا ہی نقصان ہو گا۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
خاموشی سے دن گزاریں اور اللہ پاک کا شکر ادا کریں کہ اس نے آپ کو مشکلات سے نکالا ہے۔ اب دن بدلنے میں زیادہ عرصہ نہیں لگے گا۔ بس اپنی دعائیں تیز کریں۔

جُوئیں ختم کرنے والی ” دواء” بنی کرونا وائرس کیخلاف بڑا ہتھیار

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
اللہ مہربان ہو تو جگ مہربان ہوتا ہے۔ آپ صرف اس کو راضی رکھیں ابھی پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت پیدا ہو جاتی ہے۔ اس کو دور کریں بس۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
جن لوگوں نے اپنے کسی معاملے میں لاپرواہی سے کام لیا وہ سخت مشکل میں آجائیں گے ان دنوں آپ کی توجہ کسی اور جانب ہے۔اصل موضوع سے ہٹ رہے ہیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
پریشانی بحکم اللہ کم ہو سکے گی اور کسی نہ کسی جانب سے کوئی سلسلہ بن سکتا ہے۔ اس وقت روزگارکا خانہ عارضی بلاک ہے لیکن ضرورتیں پوری ضرور ہونگی۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
آپ کسی مسئلے کو لے کر زیادہ پریشان نہ ہو۔ اب دن بدلنا شروع ہو گئے ہیں اور آپ کو آنے والے دنوں کے بارے میں اب خود ہی اندازہ ہو جائے گا کہ سب اچھا ہوگا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
ان دنوں سب کچھ آپ کی نیت پر ہی ہوگا یہ صاف رہے گی تو ہر چیز ٹھیک رہے گی اور آپ کے لئے کسی حوالے سے پیشکش خود بخود چل کر آئے گی میرے اللہ نے چاہا تو۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جن افراد نے مشکل دن گزارے ہیں۔ اب اس کا پھل لینے کا وقت آ گیا ہے۔ چند دنوں میں صورت حال بدل جائے گی اور اس کا اندازہ آج ہی ہو جائے گا۔ انشاءاللہ

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply