آج کا دن کیسا گذ رے گا

Spread peace & love
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل (آج کا دن کیسا)
مالی معاملات سے نکلنے میں آپ کو اب زیادہ دن نہیں لگیں گے۔ فکر مند نہ ہوں۔ غیر متوقع ذریعے سے ایسا سلسلہ بنے گا کہ آپ کی عقل حیران رہ جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
جو لوگ ماضی کی غلطیوں کی وجہ سے آج مشکل میں ہیں۔ صرف توبہ کریں۔ مشتری کی زائچے میں آمد اب آپ کی قسمت کو بحکم اللہ بدل کر رکھ دے گی۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آج دوپہر کے بعد ایک اچھی خبر مل سکتی ہے اور آپ کی مالی پریشانی بھی کم ہوگی جن افراد نے اپنے کام کو بدلنا ہے وہ بس تھوڑا سا انتظار اور کر لیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
مریخ زائچے میں موجود ہے جو دوسروں کے درمیان اختلافات کا سبب بن سکتا ہے اور آپ کی پوزیشن کمزور ہو سکتی ہے۔ اس لئے آج غصے سے پرہیز کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو لوگ کسی سے امید لگا کر بیٹھے ہیں وہ صرف حسبنا اللہ و نعیم الوکیل کا ورد بھی کرتے رہیں انشاءاللہ صورت حال بڑی تیزی سے آپ کے حق میں ہو جائے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
ان حالات میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں۔ آپ کے لئے مشکل کھڑی ہو جائے گی اور آج جو مل رہا ہے بس اس کا شکر ادا کریں، زیادہ خاموش رہیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
بدلتے ہوئے حالات میں آپ کے لئے کافی کچھ ہے۔ بس تھوڑا سا صبر کر لیں آپ ہر مشکل سے نکل جائیں گے اور آج ایک کام خاموشی سے ہوتا ہوادکھائی بھی دے رہا ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
اپنے گھر پر خاص نظر رکھیں۔ آپ کئی چیزوں اور مسئلے نظر انداز کر رہے ہیں جس سے پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ حالات کے مطابق چلیں گے تو ہی بہتری ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آج کا دن اچھا ہے۔ آپ جس بھی پریشانی سے گزر رہے ہیں۔ اس میں اب کافی حد تک بہتری آنے کی امید ہے۔ اور آپ کی ذہنی ٹینشن بھی اب کم ہو سکے گی۔

آئی سی سی پر حکمرانی، بھارت نے چال چل دی

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جن لوگوں نے اپنے لئے نیا سلسلہ تلاش کر لیا ہے، وہ ابھی اس پر نہ چلیں ، تھوڑا سا انتظار کر لیں۔ حالات کا تقاضا ابھی کچھ ہے۔ صبر سے کام لیں فی الحال۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں پہلے اپنی نیت صاف رکھیں اور کوشش کریں کہ وہ غلطی نہ ہو جو ماضی میں ہو چکی ہے، اس وقت اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اللہ پاک نے چاہا تو جس بھی مشکل میں ہوں گے مکھن میں سے بال کی طرح اس سے نکل جائیں گے اور آپ کی زندگی دوبارہ شاندار انداز سے شروع ہو سکے گی۔

آج کا دن کیسا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

Leave a Reply